تفسیرِ مظہری

Tafseer-e-Mazhari · 2. Al-Baqara · Ayah 113

  1. وَ قَالَتِ الْیَهُوْدُ لَیْسَتِ النَّصٰرٰى عَلٰى شَیْءٍ١۪ وَّ قَالَتِ النَّصٰرٰى لَیْسَتِ الْیَهُوْدُ عَلٰى شَیْءٍ١ۙ وَّ هُمْ یَتْلُوْنَ الْكِتٰبَ١ؕ كَذٰلِكَ قَالَ الَّذِیْنَ لَا یَعْلَمُوْنَ مِثْلَ قَوْلِهِمْ١ۚ فَاللّٰهُ یَحْكُمُ بَیْنَهُمْ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ فِیْمَا كَانُوْا فِیْهِ یَخْتَلِفُوْنَ﴿113﴾

    1. وَقَالَتِاور کہا
    2. الْيَهُوْدُیہود
    3. لَيْسَتِنہیں
    4. النَّصَارٰىنصاری
    5. عَلٰىپر
    6. شَیْءٍکسی چیز
    7. وَقَالَتِاور کہا
    8. النَّصَارٰىنصاری
    9. لَیْسَتِنہیں
    10. الْيَهُوْدُیہود
    11. عَلٰىپر
    12. شَیْءٍکسی چیز
    13. وَهُمْحالانکہ وہ
    14. يَتْلُوْنَپڑھتے ہیں
    15. الْكِتَابَکتاب
    16. کَذٰلِکَاسی طرح
    17. قَالَکہا
    18. الَّذِیْنَجو لوگ
    19. لَا يَعْلَمُوْنَعلم نہیں رکھتے
    20. مِثْلَجیسی
    21. قَوْلِهِمْان کی بات
    22. فَاللّٰہُسو اللہ
    23. يَحْكُمُفیصلہ کرے گا
    24. بَيْنَهُمْان کے درمیان
    25. يَوْمَدن
    26. الْقِيَامَةِقیامت
    27. فِیْمَاجس میں
    28. کَانُوْاوہ تھے
    29. فِیْهِاس میں
    30. يَخْتَلِفُوْنَاختلاف کرتے
Translation · Tafseer-e-Mazhari
اور یہودی کہتے ہیں کہ عیسائی رستے پر نہیں اور عیسائی کہتے ہیں کہ یہودی رستے پر نہیں۔ حالانکہ وہ کتاب (الہٰی) پڑھتے ہیں۔ اسی طرح بالکل انہی کی سی بات وہ لوگ کہتے ہیں جو (کچھ) نہیں جانتے (یعنی مشرک) تو جس بات میں یہ لوگ اختلاف کر رہے خدا قیامت کے دن اس کا ان میں فیصلہ کر دے گا
Tafseer-e-Mazhari

وَقَالَتِ الْيَهُوْدُ لَيْسَتِ النَّصٰرٰى عَلٰي شَيْءٍ ۠ وَّقَالَتِ النَّصٰرٰى لَيْسَتِ الْيَهُوْدُ عَلٰي شَيْءٍ ۙ وَّھُمْ يَتْلُوْنَ الْكِتٰبَ ( اور یہود تو کہتے ہیں کہ نصاریٰ کسی راہ پر نہیں اور عیسائی

کہتے ہیں کہ یہودی کسی راہ پر نہیں حالانکہ وہ سب کتاب الٰہی پڑھتے ہیں) یعنی حالانکہ یہودی توراۃ پڑھتے ہیں اور تورات عیسیٰ ( علیہ السلام) اور انجیل کی تصدیق کرتی ہے اور نصرانی انجیل پڑھتے ہیں اور انجیل موسیٰ ( علیہ السلام) اور تورات کو سچا بتاتی ہے اس پر بھی آپس میں جھگڑتے ہیں۔

كَذٰلِكَ قَالَ الَّذِيْنَ لَا يَعْلَمُوْنَ مِثْلَ قَوْلِهِمْ ( اسی طرح ان جیسی باتیں وہ کہتے ہیں جن کے پاس علم نہیں) اس سے مشرکین عرب اور دیگر بت پرست اور مجوس مراد ہیں اور ان کے علاوہ جو فرقے کفار کے گزرے ہیں کیونکہ ہر فرقہ

دوسرے کی تکذیب کرتا رہا ہے۔ مثل قولھم ذالک کا بیان ہے۔

فَاللّٰهُ يَحْكُمُ بَيْنَھُمْ يَوْمَ الْقِيٰمَةِ فِيْمَا كَانُوْا فِيْهِ يَخْتَلِفُوْنَ ( سو اللہ فیصلہ کر دے گا ان میں قیامت کے دن جس میں یہ جھگڑتے ہیں) یعنی اللہ تعالیٰ قیامت کے دن ان دونوں فریق اور دیگر گروہوں کا فیصلہ فرما دے گا یعنی اہل باطل کی تکذیب کرے گا اور انہیں آگ میں جھونک دے گا اور اہل حق کی تصدیق فرمائے گا اور انہیں جنت میں لے جائے گا۔ ابن جریر نے عبد الرحمن بن یزید سے روایت کیا ہے کہ حدیبیہ کے دن جب مشرکین مکہ نے جناب سرور عالم ﷺ کو مکہ میں نہ آنے دیا تو حق تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی۔