تفسیرِ مظہری
Tafseer-e-Mazhari · 2. Al-Baqara · Ayah 64
ثُمَّ تَوَلَّیْتُمْ مِّنْۢ بَعْدِ ذٰلِكَ١ۚ فَلَوْ لَا فَضْلُ اللّٰهِ عَلَیْكُمْ وَ رَحْمَتُهٗ لَكُنْتُمْ مِّنَ الْخٰسِرِیْنَ﴿64﴾
- ثُمَّ تَوَلَّيْتُمْپھر تم پھرگئے
- مِنْ بَعْدِ ذٰلِکَاس کے بعد
- فَلَوْلَاپس اگر نہ
- فَضْلُ اللہِاللہ کا فضل
- عَلَيْكُمْتم پر
- وَرَحْمَتُهُاور اس کی رحمت
- لَكُنْتُمْ ۔ مِنَتو تم تھے۔ سے
- الْخَاسِرِیْنَنقصان اٹھانے والے
ثُمَّ تَوَلَّیْتُمْ مِنْ بَعْدِ ذٰلِکَ فَلَولَا فَضْلُ اللّٰہِ عَلَیْکُمْ وَ رَحْمَتُہٗ ( پھر تم اس کے بعد پھرگئے (یعنی عہد کے پورا کرنے سے تم نے منہ پھیرا) تو اگر تم پر اللہ کا فضل اور اس کی مہربانی نہ ہوتی) فضل سے مہلت دینا اور عذاب کو مؤخر کرنا مراد ہے اور یہ معنی بھی ہوسکتے ہیں کہ اے نبی اسرائیل اگر محمد ﷺ کے وجود با جود کا فضل تم پر نہ ہوتا تو تم پر ضرور عذاب الٰہی نازل ہوتا کیونکہ حق تعالیٰ نے حضور سرور عالم ﷺ کو رحمت للعالمین بنایا ہے اس لیے حضور کے وجود سراپا جود سے عذاب مؤخر کردیا گیا اور دھنس جانے اور صورتیں بدل جانے کا عذاب اٹھا لیا گیا۔
لَکُنْتُمْ مِنَ الْخٰسِرِیْنَ ( تو بیشک تم خسارہ یاب ہوتے) یعنی اگر اللہ تعالیٰ کا فضل نہ ہوتا تو تم اب بھی خسارہ اور عذاب میں گرفتار ہوتے جس طرح کہ پہلے اگر اللہ کا حکم قبول نہ کرتے تو پہاڑ سے ہلاک کر ڈالے جاتے۔