تفسیرِ مظہری

Tafseer-e-Mazhari · 2. Al-Baqara · Ayah 69

  1. قَالُوا ادْعُ لَنَا رَبَّكَ یُبَیِّنْ لَّنَا مَا لَوْنُهَا١ؕ قَالَ اِنَّهٗ یَقُوْلُ اِنَّهَا بَقَرَةٌ صَفْرَآءُ١ۙ فَاقِعٌ لَّوْنُهَا تَسُرُّ النّٰظِرِیْنَ﴿69﴾

    1. قَالُوْاانہوں نے کہا
    2. ادْعُدعا کریں
    3. لَنَاہمارے لیے
    4. رَبَّکَاپنارب
    5. يُبَيِّنْ ۔ لَنَاوہ بتلا دے ۔ ہمیں
    6. مَا ۔ لَوْنُهَاکیسا۔ اس کا رنگ
    7. قَالَاس نے کہا
    8. اِنَّهٗبیشک وہ
    9. يَقُوْلُفرماتا ہے
    10. اِنَّهَاکہ وہ
    11. بَقَرَةٌایک گائے
    12. صَفْرَآءُزرد رنگ
    13. فَاقِعٌگہرا
    14. لَوْنُهَااس کا رنگ
    15. تَسُرُّاچھی لگتی
    16. النَّاظِرِیْنَدیکھنے والے
Translation · Tafseer-e-Mazhari
انہوں نے کہا کہ پروردگار سے درخواست کیجئے کہ ہم کو یہ بھی بتائے کہ اس کا رنگ کیسا ہو۔ موسیٰ نے کہا، پروردگار فرماتا ہے کہ اس کا رنگ گہرا زرد ہو کہ دیکھنے والوں (کے دل) کو خوش کر دیتا ہو
Tafseer-e-Mazhari

قَالُوا ادْعُ لَنَا رَبَّكَ يُبَيِّنْ لَّنَا مَا لَوْنُهَا ۭ قَالَ اِنَّهٗ يَقُوْلُ اِنَّهَا بَقَرَةٌ صَفْرَاۗءُ فَاقِعٌ لَّوْنُهَا ( وہ کہنے لگے ہمارے لیے اپنے رب سے دریافت کرو کہ ہمیں اچھی طرح سمجھا دے کہ اس کا کیا رنگ ہے ( موسیٰ نے) کہا : (خدا) فرماتا ہے کہ وہ ایک گائے زرد ہے اور اس کا رنگ خوب گہرا ہے) لفظ فاقع۔ صفراء کی تاکید ہے اور لونھا فاعلیت کی وجہ سے مرفوع ہے۔ ابن عباس ؓ نے فرمایا کہ فاقع کے معنی گہری زردی کے ہیں اور حسن نے کہا زردی سیاہی مائل۔

میں کہتا ہوں کہ فاقع کے معنی زردی سیاہی مائل کے نہیں ہیں کیونکہ فقوع خالص زردی کو بولتے ہیں اور اسی لیے فاقع کو اس کی تاکید کہا گیا جیسا کہ اسود حلک ( کا لا بھجنگ) احمرقانی ( گہرا سرخ) اخضر ناصر ( خوب سبز) ابیض نقق ( بہت سفید) مبالغہ کے لیے بولتے ہیں۔

تَسُرُّ النَّاظِرِیْنَ ( دیکھنے والوں کو بھلی لگتی ہو یعنی ایسی گہری زردی ہو کہ دیکھنے والوں کو بھلی معلوم ہو۔ سرور اصل میں اس لذۃِ قلبی کا نام ہے جو کسی نفع کے حاصل ہونے یا حاصل ہونے کی امید سے پائی جائے۔