تفسیرِ مظہری
Tafseer-e-Mazhari · 2. Al-Baqara · Ayah 86
اُولٰٓئِكَ الَّذِیْنَ اشْتَرَوُا الْحَیٰوةَ الدُّنْیَا بِالْاٰخِرَةِ١٘ فَلَا یُخَفَّفُ عَنْهُمُ الْعَذَابُ وَ لَا هُمْ یُنْصَرُوْنَ۠ع﴿86﴾
- اُولٰئِکَیہی لوگ
- الَّذِیْنَوہ جنہوں نے
- اشْتَرَوُاخریدلیا
- الْحَيَاةَزندگی
- الدُّنْيَادنیا
- بِالْآخِرَةِآخرت کے بدلے
- فَلَاسو نہ
- يُخَفَّفُہلکا کیا جائے گا
- عَنْهُمُان سے
- الْعَذَابُعذاب
- وَلَا هُمْاور نہ وہ
- يُنْصَرُوْنَمدد کیے جائیں گے
Translation · Tafseer-e-Mazhari
یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے آخرت کے بدلے دنیا کی زندگی خریدی۔ سو نہ تو ان سے عذاب ہی ہلکا کیا جائے گا اور نہ ان کو (اور طرح کی) مدد ملے گی
Tafseer-e-Mazhari
اُولٰۗىِٕكَ الَّذِيْنَ اشْتَرَوُا الْحَيٰوةَ الدُّنْيَا بالْاٰخِرَةِ ۡ فَلَا يُخَفَّفُ عَنْهُمُ الْعَذَابُ وَلَا ھُمْ يُنْصَرُوْنَ ( یہی لوگ ہیں جنہوں نے مول لے لی ہے دنیا کی زندگی آخرت کے بدلے سو نہ ہلکا کیا جائے گا ان سے عذاب اور نہ ان کو مدد پہنچے گی) یعنی وہ اللہ کے عذاب سے محفوظ نہ ہوں گے۔