تفسیرِ مظہری
Tafseer-e-Mazhari · 24. An-Noor · Ayah 38
لِیَجْزِیَهُمُ اللّٰهُ اَحْسَنَ مَا عَمِلُوْا وَ یَزِیْدَهُمْ مِّنْ فَضْلِهٖ١ؕ وَ اللّٰهُ یَرْزُقُ مَنْ یَّشَآءُ بِغَیْرِ حِسَابٍ﴿38﴾
- لِيَجْزِيَهُمُتاکہ انہیں جزا دے
- اللّٰهُاللہ
- اَحْسَنَبہتر سے بہتر
- مَا عَمِلُوْاجو انہوں نے کیا (اعمال)
- وَيَزِيْدَهُمْاور وہ انہیں زیادہ ہے
- مِّنْ فَضْلِهٖاپنے فضل سے
- وَاللّٰهُاور اللہ
- يَرْزُقُرزق دیتا ہے
- مَنْ يَّشَآءُجسے چاہتا ہے
- بِغَيْرِ حِسَابٍبےحساب
Translation · Tafseer-e-Mazhari
تاکہ خدا ان کو ان کے عملوں کا بہت اچھا بدلہ دے اور اپنے فضل سے زیادہ بھی عطا کرے۔ اور جس کو چاہتا ہے خدا بےشمار رزق دیتا ہے
Tafseer · Tafseer-e-Mazhari
لیزیہم اللہ تاکہ اللہ ان کو ثواب عطا کرے۔ اس جملہ کا تعلق یُسَبِّحُ یا لاَ تُلْہِیْہِمْ سے ہے اور یہ کلام سابق کی
غایت و غرض ہے۔ یا اس کا تعلق یخافون سے ہے اس وقت لام عاقبت ہوگا ‘ کلام سابق کی علت وغایت بیان کرنے کے لئے نہ ہوگا کیونکہ خوف غیر اختیاری چیز ہے اور علت وغایت اختیاری افعال کی ہوتی ہے۔ احسن ما عملوا بہترین ثواب یا اچھے اعمال کا ثواب۔ موخر الذکر ترجمہ پر احسن (اسم تفضیل) بمعنی حسن
(صفت مشبہ) کے ہوگا۔
ویزیدہم من فضلہ اور (ہر عمل کے ثواب کا جتنا اس نے وعدہ کر رکھا ہے) اپنی مہربانی سے اس سے زیادہ کر
دے (اتنا زیادہ کر دے) کہ ان کے خیال میں بھی نہ آیا ہو۔
واللہ یرزق من یشآء بغیر حساب۔ اور اللہ بےگنتی (یعنی بےنہایت) عطا فرماتا ہے جس کو
چاہتا ہے۔