تفسیرِ مظہری
Tafseer-e-Mazhari · 25. Al-Furqaan · Ayah 14
Tafseerلَا تَدْعُوا الْیَوْمَ ثُبُوْرًا وَّاحِدًا وَّ ادْعُوْا ثُبُوْرًا كَثِیْرًا﴿14﴾
- لَا تَدْعُواتم نہ پکارو
- الْيَوْمَآج
- ثُبُوْرًاموت کو
- وَّاحِدًاایک
- وَّادْعُوْابلکہ پکارو
- ثُبُوْرًاموتیں
- كَثِيْرًابہت سی
Translation · Tafseer-e-Mazhari
آج ایک ہی موت کو نہ پکارو بہت سی موتوں کو پکارو
Tafseer-e-Mazhari
لا تدعوا الیوم ثبورا واحدا و ادعوا ثبورا کثیرا۔ آج ایک (طرح کی) ہلاکت کو نہ پکارو
بلکہ (طرح طرح کی) بہت ہلاکتوں کو پکارو۔ یعنی تمہاری ایک ہی ہلاکت نہیں بلکہ بہت ہلاکتیں ہیں عذاب کی گونا گوں قسمیں ہیں اور ہر قسم کا عذاب بجائے خود ایک ہلاکت ہے یا یہ وجہ ہے کہ نو بہ نو (بار بار ایک ہی طرح کا) عذاب ہوگا (پس بہت سی ہلاکتیں ہوجائیں گی) اللہ نے فرمایا ہے ( کُلَّمَا نَضِجَتْ جُلُوْدُہُمْ بَدَّلْنَا ہُمْ جُلُوْدًا غَیْرَہَا لِیَذُوْقُوْا الْعَذَابَ ) جتنی مرتبہ ان کی کھالیں پک جائیں گی ہم ان کی (جلی ہوئی) کھالیں دوسری کھالوں سے بدل دیں گے تاکہ وہ عذاب کا مزہ چکھیں۔
یا ثبور کثیر کا یہ معنی ہے کہ کسی وقت ہلاکت منقطع نہ ہوگی۔