تفسیرِ مظہری
Tafseer-e-Mazhari · 25. Al-Furqaan · Ayah 15
Tafseerقُلْ اَذٰلِكَ خَیْرٌ اَمْ جَنَّةُ الْخُلْدِ الَّتِیْ وُعِدَ الْمُتَّقُوْنَ١ؕ كَانَتْ لَهُمْ جَزَآءً وَّ مَصِیْرًا﴿15﴾
- قُلْفرما دیں
- اَذٰلِكَکیا یہ
- خَيْرٌبہتر
- اَمْیا
- جَنَّةُ الْخُلْدِہمیشگی کے باغ
- الَّتِيْجو۔ جس
- وُعِدَوعدہ کیا گیا
- الْمُتَّقُوْنَپرہیزگار (جمع)
- كَانَتْوہ ہے
- لَهُمْان کے لیے
- جَزَآءًجزا (بدلہ)
- وَّمَصِيْرًالوٹ کر جانے کی جگہ
Translation · Tafseer-e-Mazhari
پوچھو کہ یہ بہتر ہے یا بہشت جاودانی جس کا پرہیزگاروں سے وعدہ ہے۔ یہ ان (کے عملوں) کا بدلہ اور رہنے کا ٹھکانہ ہوگا
Tafseer-e-Mazhari
قل اذلک خیر ام جنۃ الخلد التی وعد المتقون آپ کہئے کیا یہ بہتر ہے یا وہ دوامی جنت
بہتر ہے جس کا وعدہ مؤمنوں سے کیا گیا ہے۔
قُلْ اے محمد ﷺ ! آپ کہہ دیجئے۔
اَذٰلِکَکیا یہ دوزخ جس کی حالت مذکورہ عبارت میں بیان کی گئی۔ اور دوزخ والے یا ذٰلِکَسے اشارہ دنیوی خزانہ اور یہاں کے باغات کی طرف ہے۔
یہ استفہام تقریری ہے جس کے اندر استہزاء اور سرزنش شامل ہے۔
الْمُتَّقُوْنَ سے مراد ہیں شرک اور تکذیب سے بچنے والے (یعنی تمام مؤمن) کیونکہ متقیوں کے مقابلہ میں کفار کا ذکر کیا گیا ہے۔ مؤمن مراد لینے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ جنت ہر مؤمن کو ملے گی۔
جَنَّۃُ الْخُلْدِمیں اس بات پر دلالت ہے کہ جنت ہمیشہ رہے گی۔
کانت لہم جزآء ومصیرا۔ ان کے لئے جنت (ان کے اعمال کی) جزا تھی اور (عظیم الشان) لوٹنے کی
جگہ۔
یعنی اللہ کے علم میں یالوح محفوظ میں جنت مؤمنوں کے اعمال کی جزا تھی یا یوں کہا جائے کہ اللہ کا وعدہ ایسا ہی یقینی الوقوع ہے جیسے کہ واقع ہوگیا (اس لئے کانت ماضی کا صیغہ استعمال کیا) ۔
جَزَآءً یعنی ثواب اعمال۔ مَصِیْرًا لوٹنے کی جگہ جہاں پلٹ کر جائیں۔ مصیراً میں تنوین اظہار عظمت کے لئے ہے۔