Tafseer-e-Mazhari - Yaseen : 36
سُبْحٰنَ الَّذِیْ خَلَقَ الْاَزْوَاجَ كُلَّهَا مِمَّا تُنْۢبِتُ الْاَرْضُ وَ مِنْ اَنْفُسِهِمْ وَ مِمَّا لَا یَعْلَمُوْنَ
سُبْحٰنَ : پاک الَّذِيْ : وہ ذات جس نے خَلَقَ : پیدا کیے الْاَزْوَاجَ : جوڑے كُلَّهَا : ہر چیز مِمَّا : اس سے جو تُنْۢبِتُ : اگاتی ہے الْاَرْضُ : زمین وَمِنْ اَنْفُسِهِمْ : اور ان کی جانوں سے وَمِمَّا : اور اس سے جو لَا يَعْلَمُوْنَ : وہ نہیں جانتے
وہ خدا پاک ہے جس نے زمین کی نباتات کے اور خود ان کے اور جن چیزوں کی ان کو خبر نہیں سب کے جوڑے بنائے
سبحان الذی خلق الازواج کلھا مما تنبت الارض ومن انفسھم ومما یعلمون . پاک ہے وہ ذات جس نے انواع و اصناف پیدا کئے زمین کی پیداوار میں سے بھی اور ان کے اندر سے بھی اور ان چیزوں میں سے بھی جن کو وہ نہیں جانتے۔ الْاَزْوَاجَ سے مراد ہیں انواع و اصناف۔ مَا تُنْبِتُ الْاَرْضُ یعنی سبزہ اور درخت۔ مِنْ اَنْفُسِھِمْ یعنی مرد و عورت۔ مِمَّا لاَ یَعْلَمُوْنَ یعنی بحر و بر کی وہ مخلوق جس کا علم کسی کو نہیں۔
Top