Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 100. Al-Aadiyaat · Ayah 9

  1. اَفَلَا یَعْلَمُ اِذَا بُعْثِرَ مَا فِی الْقُبُوْرِۙ﴿9﴾

    1. اَفَلَا يَعْلَمُپس کیا نہیں جانتا
    2. اِذَاجب
    3. بُعْثِرَاٹھائے جائیں گے
    4. مَاجو
    5. فِي الْقُبُوْرِقبروں میں
Translation · Tadabbur-e-Quran
کیا وہ اس وقت کو نہیں جانتا جب قبریں اگلوائی جائیں گی
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
زرپرست ناشکروں کو تنبیہ: یہ ناشکرے اور زرپرست انسانوں کو تنبیہ ہے کہ کیا وہ اس دن کو نہیں جانتے جب وہ سب کچھ جو قبروں میں ہے اگلوا لیا جائے گا اور جو کچھ لوگوں کے سینوں میں ہے وہ نکلوا لیا جائے گا۔ قبروں کے اندر سے مردوں کو نکلوانا تو بالکل واضح ہے لیکن یہاں یہ بات زرپرستوں کی تنبیہ کے سیاق میں فرمائی گئی ہے اس وجہ سے قرینہ دلیل ہے کہ اس سے وہ دفینے بھی مراد ہیں جو بخیل مال دار، خدا اور اس کے بندوں کے حقوق مار کر، زمینوں میں دفن کر چھوڑتے ہیں۔ ’بُعْثِرَ‘ کے معنی ہیں کسی جمع کی ہوئی چیز کو جائزہ لینے کے لیے پراگندہ اور متفرق کر دینا۔ یعنی اس دن کوئی چیز ڈھکی چھپی نہیں رہ جائے گی بلکہ ہر چیز سب کے سامنے آ جائے گی۔