تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 101. Al-Qaari'a · Ayah 2
مَا الْقَارِعَةُۚ﴿2﴾
- مَا الْقَارِعَةُکیا ہے کھڑکھڑانیوالی
Translation · Tadabbur-e-Quran
کیا ہے کھٹکھٹانے والی !
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
اس سوال نے اس الارم کی سنگینی میں مزید اضافہ کر دیا کہ جو لوگ اس کو کوئی معمولی بات سمجھ کر اس سے بے پروا ہیں وہ چوکنے ہوں اور کان کھول کر اس کا حال سن لیں اور اس کے لیے جس تیاری کی ضرورت ہے، اس کی فکر کریں۔