Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 101. Al-Qaari'a · Ayah 3

  1. وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا الْقَارِعَةُؕ﴿3﴾

    1. وَمَآ اَدْرٰىكَاور تم کیا سمجھے
    2. مَا الْقَارِعَةُکیا ہے کھڑکھڑانیوالی
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور تم کیا سمجھے کہ کیا ہے کھٹکھٹانے والی !
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
لوگوں کی غفلت پر سرزنش: اس اسلوب کی وضاحت جگہ جگہ ہو چکی ہے۔ اس میں سوال کے ساتھ ساتھ مخاطب کی غفلت، بلادت اور ناعاقبت بینی پر افسوس اور حسرت کا اظہار بھی ہے کہ تم کیا جانو یا کیا سمجھے کہ وہ اچانک ٹوٹ پڑنے والی آفت کیا ہے اور ان لوگوں پر کیا گزرے گی جو باربار کی تنبیہ و تذکیر کے باوجود اس کا مذاق اڑائے جا رہے ہیں۔