تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 101. Al-Qaari'a · Ayah 8
وَ اَمَّا مَنْ خَفَّتْ مَوَازِیْنُهٗۙ﴿8﴾
- وَاَمَّا مَنْاور جس کے
- خَفَّتْہلکے ہوئے
- مَوَازِيْنُهٗان کے وزن
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور جن کے پلے ہلکے ہوئے
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
یہ ان لوگوں کا حشر بیان ہو رہا ہے جن کے پاس صرف باطل ہی باطل ہو گا۔ حق ان کے پاس ہو گا ہی نہیں یا ہو گا تو ان کے عقیدے اور ان کی نیت نے اس کو بھی بالکل بے وزن کر دیا ہو گا۔ فرمایا کہ ان کا ٹھکانا کھڈ ہو گا۔ اس کھڈ کی وضاحت آگے فرما دی کہ ’نَارٌ حَامِیَۃٌ‘ وہ دوزخ کا کھڈ ہو گا جس میں آگ بھڑک رہی ہو گی۔
’اُمٌّ‘ کے معنی ماں کے ہیں لیکن یہاں یہ ملجا اور ٹھکانے کے معنی میں ہے اور نہایت بلاغت کے ساتھ استعمال ہوا ہے۔
’مَاھِیَہْ‘ میں ’ہ‘ سکتہ کی ہے جو قافیہ کی رعایت سے آئی ہے۔ اس کی مثالیں پیچھے اس کتاب میں گزر چکی ہیں۔