Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 101. Al-Qaari'a · Ayah 7

  1. فَهُوَ فِیْ عِیْشَةٍ رَّاضِیَةٍؕ﴿7﴾

    1. فَهُوَسو وہ
    2. فِيْمیں
    3. عِيْشَةٍعیش و آرام
    4. رَّاضِيَةٍپسندیدہ
Translation · Tadabbur-e-Quran
وہ تو دل پسند عیش میں ہوگا۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
’فَہُوَ فِیْ عِیْشَۃٍ رَّاضِیَۃٍ‘۔ یہاں ’مَنْ‘ کے لحاظ سے ضمیر اگرچہ واحد ہے لیکن اس سے مراد، جیسا کہ اوپر سورۂ اعراف کی آیات میں شہادت موجود ہے، جمع بھی لے سکتے ہیں۔ فرمایا کہ یہ لوگ پسندیدہ عیش میں ہوں گے۔ یعنی جو کچھ یہ چاہیں گے وہ بھی انھیں ملے گا اور ان کا رب ان کو وہ کچھ بھی دے گا جس کا وہ تصور بھی نہ کر سکتے ہوں گے۔