تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 11. Hud · Ayah 21
Tafseerاُولٰٓئِكَ الَّذِیْنَ خَسِرُوْۤا اَنْفُسَهُمْ وَ ضَلَّ عَنْهُمْ مَّا كَانُوْا یَفْتَرُوْنَ﴿21﴾
- اُولٰٓئِكَیہی لوگ
- الَّذِيْنَوہ جنہوں نے
- خَسِرُوْٓانقصان کیا
- اَنْفُسَهُمْاپنی جانوں کا (اپنا)
- وَضَلَّاور گم ہوگیا
- عَنْهُمْان سے
- مَّاجو
- كَانُوْا يَفْتَرُوْنَوہ افترا کرتے تھے (جھوٹ باندھتے تھے)
Translation · Tadabbur-e-Quran
یہی لوگ ہیں جنہوں نے اپنے آپ کو گھاٹے میں ڈالا اور جو انہوں نے گھڑ رکھے تھے سب ہوا ہوجائیں گے
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
اُولٰۗىِٕكَ الَّذِيْنَ خَسِرُوْٓا اَنْفُسَهُمْ وَضَلَّ عَنْهُمْ مَّا كَانُوْا يَفْتَرُوْنَ۔ لَا جَرَمَ اَنَّهُمْ فِي الْاٰخِرَةِ هُمُ الْاَخْسَرُوْنَ۔ ظاہر ہے کہ جن لوگوں نے اس طرح اپنی صلاحیتیں برباد کیں انہوں نے اپنے آپ کو خود اپنے ہی ہاتھوں برباد کیا اور جن کی مدد اور شفاعت کے اعتماد پر یہ خطرناک کھیل کھیلے ان میں سے کوئی ان کے کام آنے والا نہ بنے گا اس لیے کہ خدا پر افترا کر کے محض اپنے ذہن سے جو خیالی معبود انہوں نے گھڑے وہ سب بےحقیقت، ثابت ہوں گے۔
ظاہر ہے کہ آخرت کی نامرادی ایسے ہی عقل و بصیرت سے محروم لوگوں کے حصے میں آئے گی۔