Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 11. Hud · Ayah 43

Tafseer
  1. قَالَ سَاٰوِیْۤ اِلٰى جَبَلٍ یَّعْصِمُنِیْ مِنَ الْمَآءِ١ؕ قَالَ لَا عَاصِمَ الْیَوْمَ مِنْ اَمْرِ اللّٰهِ اِلَّا مَنْ رَّحِمَ١ۚ وَ حَالَ بَیْنَهُمَا الْمَوْجُ فَكَانَ مِنَ الْمُغْرَقِیْنَ﴿43﴾

    1. قَالَاس نے کہا
    2. سَاٰوِيْٓمیں جلد پناہ لے لیتا ہوں
    3. اِلٰي جَبَلٍکسی پہاڑ کی طرف
    4. يَّعْصِمُنِيْوہ بچالے گا مجھے
    5. مِنَ الْمَآءِپانی سے
    6. قَالَاس نے کہا
    7. لَا عَاصِمَکوئی بچانے والا نہیں
    8. الْيَوْمَآج
    9. مِنْسے
    10. اَمْرِ اللّٰهِاللہ کا حکم
    11. اِلَّاسوائے
    12. مَنْ رَّحِمَجس پر وہ رحم کرے
    13. وَحَالَاور آگئی
    14. بَيْنَهُمَاان کے درمیان
    15. الْمَوْجُموج
    16. فَكَانَتو وہ ہوگیا
    17. مِنَسے
    18. الْمُغْرَقِيْنَڈوبنے والے
Translation · Tadabbur-e-Quran
وہ بولا کہ میں ابھی کسی پہاڑ کی پناہ لے لوں گا جو مجھے پانی سے بچا لے گا۔ نوح نے کہا، آج اللہ کے قہر سے کوئی بچانے والا نہیں ہے مگر وہی جس پر رحم فرمائے۔ اور ان دونوں کے درمیان موج حائل ہوگئی اور وہ بھی غرق ہونے والوں میں سے ہو کے رہا
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
قَالَ سَاٰوِيْٓ اِلٰي جَبَلٍ يَّعْصِمُنِيْ مِنَ الْمَاۗءِ ۭ قَالَ لَا عَاصِمَ الْيَوْمَ مِنْ اَمْرِ اللّٰهِ اِلَّا مَنْ رَّحِمَ ۚ وَحَالَ بَيْنَهُمَا الْمَوْجُ فَكَانَ مِنَ الْمُغْرَقِيْنَ۔ ہولناک ٹریجڈی کا آخری منظر : بیٹآ بھی بڑا ہی ہٹی تھا۔ یہ ہولناک منظر دیکھ کر بھی اس کی ہیکڑی میں کوئی فرق نہیں آیا۔ باپ کی اس شفقت بھری دعوت کے جواب میں بولا کہ کچھ پروا نہیں، میں کسی پہاڑ کی پناہ لے لوں گا، وہ مجھے اس پانی سے بچا لے گا۔ حضرت نوح نے فرمایا کہ یہ پانی، بلکہ قہر الٰہی ہے جس سے آج کوئی بچانے والا نہیں بن سکتا۔ صرف وہی اس سے بچ سکے گا جس پر اللہ ہی رحم فرمائے۔ اتنے ایک موج بات اور بیٹے کے درمیان حائل ہوگئی اور وہ بھی غرق ہو کے رہا۔ یہ اس ہولناک ٹریجڈی کا آخری منظر تھا۔ اس کے سامنے آجانے کے بعد فوراً آسمان و زمین سب کو احکام صادر ہوگئے کہ بس اب کام پورا ہوچکا۔