تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 11. Hud · Ayah 79
قَالُوْا لَقَدْ عَلِمْتَ مَا لَنَا فِیْ بَنٰتِكَ مِنْ حَقٍّ١ۚ وَ اِنَّكَ لَتَعْلَمُ مَا نُرِیْدُ﴿79﴾
- قَالُوْاوہ بولے
- لَقَدْ عَلِمْتَتو تو جانتا ہے
- مَا لَنَاہمارے لیے نہیں
- فِيْ بَنٰتِكَتیری بیٹیوں میں
- مِنْکوئی
- حَقٍّحق
- وَاِنَّكَاور بیشک تو
- لَتَعْلَمُخوب جانتا ہے
- مَا نُرِيْدُہم کیا چاہتے ہیں
Translation · Tadabbur-e-Quran
وہ بولے کہ تمہیں تو معلوم ہی ہے کہ تمہاری بیٹیوں پر ہمارا کوئی حق نہیں اور تم خوب جانتے ہو جو کچھ ہم چاہتے ہیں
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
قَالُوْا لَقَدْ عَلِمْتَ مَا لَنَا فِيْ بَنٰتِكَ مِنْ حَقٍّ ۚ وَاِنَّكَ لَتَعْلَمُ مَا نُرِيْدُ۔
قوم لط کی ضد : وہ جواب میں بولے کہ زیادہ بات کو بڑھانے اور الجھانے سے کیا فائدہ تمہیں اچھی طرح معلوم ہے کہ ہمیں کوئی حق حاصل نہیں ہے کہ ہم تمہاری لڑکیوں پر ہاتھ ڈالیں۔ ہم جو کچھ چاہتے ہیں وہ تم سے مخفی نہیں ہے۔ مطلب یہ ہے کہ خواہ مخواہ ہماری اس خواہش میں مزاحم کیوں ہوتے ہو ؟ ہم جو کچھ چاہتے ہیں کرلینے دو۔