تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 11. Hud · Ayah 81
قَالُوْا یٰلُوْطُ اِنَّا رُسُلُ رَبِّكَ لَنْ یَّصِلُوْۤا اِلَیْكَ فَاَسْرِ بِاَهْلِكَ بِقِطْعٍ مِّنَ الَّیْلِ وَ لَا یَلْتَفِتْ مِنْكُمْ اَحَدٌ اِلَّا امْرَاَتَكَ١ؕ اِنَّهٗ مُصِیْبُهَا مَاۤ اَصَابَهُمْ١ؕ اِنَّ مَوْعِدَهُمُ الصُّبْحُ١ؕ اَلَیْسَ الصُّبْحُ بِقَرِیْبٍ﴿81﴾
- قَالُوْاوہ بولے
- يٰلُوْطُبیشک ہم
- اِنَّا رُسُلُبھیجے ہوئے
- رَبِّكَتمہارا رب
- لَنْ يَّصِلُوْٓاوہ رہ گز نہ پہنچیں گے
- اِلَيْكَتم تک
- فَاَسْرِسو لے نکل
- بِاَهْلِكَاپنے گھر والوں کے ساتھ
- بِقِطْعٍکوئی حصہ
- مِّنَسے (کا)
- الَّيْلِرات
- وَلَا يَلْتَفِتْاور نہ مڑ کر دیکھے
- مِنْكُمْتم میں سے
- اَحَدٌکوئی
- اِلَّاسوا
- امْرَاَتَكَتمہاری بیوی
- اِنَّهٗبیشک وہ
- مُصِيْبُهَااس کو پہنچنے والا
- مَآجو
- اَصَابَهُمْان کو پہنچے گا
- اِنَّبیشک
- مَوْعِدَهُمُان کا وعدہ
- الصُّبْحُصبح
- اَلَيْسَکیا نہیں
- الصُّبْحُصبح
- بِقَرِيْبٍنزدیک
Translation · Tadabbur-e-Quran
فرستادوں نے کہا اے لوط ہم تو تمہارے رب کے فرستادے ہیں، یہ ہرگز تم تک پہنچ نہیں سکتے تو تم اپنے اہل و عیال کو لے کر کچھ رات رہے نکل جاؤ اور تم میں سے کوئی مڑ کے بھی نہ دیکھے۔ مگر تمہاری بیوی اس سے مستثنی ہے، اس پر بھی وہی آفت آنی ہے جو ان پر مقدر ہوچکی ہے۔ ان کے عذاب کا وقت مقررہ صبح ہے، کیا صبح قریب نہیں !
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
قَالُوْا يٰلُوْطُ اِنَّا رُسُلُ رَبِّكَ لَنْ يَّصِلُوْٓا اِلَيْكَ فَاَسْرِ بِاَهْلِكَ بِقِطْعٍ مِّنَ الَّيْلِ وَلَا يَلْتَفِتْ مِنْكُمْ اَحَدٌ اِلَّا امْرَاَتَكَ ۭ اِنَّهٗ مُصِيْبُهَا مَآ اَصَابَهُمْ ۭ اِنَّ مَوْعِدَهُمُ الصُّبْحُ ۭ اَلَيْسَ الصُّبْحُ بِقَرِيْبٍ۔
بولے اے لوط تم پریشان نہ ہو، ہم چھوکرے نہیں ہیں، جیسا کہ یہ شیاطین سجھے ہوئے ہیں، بلکہ ہم تیرے رب کے فرستادے ہیں۔ یہ ہرگز تم تک نہیں پہنچسکتے تو یوں کرو کہ راتوں رات اس بستی سے اپنے اہل و عیال سمیت نکل جاؤ اور تم میں سے کوئی پیچھے مڑ کے بھی نہ دیکھے۔ ہاں، تمہاری بیوی تمہارے اہل سے مستثنی ہے۔ اس پر بھی وہی آفت آنی ہے جو پوری قوم کے لیے مقدر ہوچکی ہے۔ انکے وقت موعود صبح کا وقت ہے۔ کیا صبح کا وقت قریب ہے ؟