Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 12. Yusuf · Ayah 108

  1. قُلْ هٰذِهٖ سَبِیْلِیْۤ اَدْعُوْۤا اِلَى اللّٰهِ١ؔ۫ عَلٰى بَصِیْرَةٍ اَنَا وَ مَنِ اتَّبَعَنِیْ١ؕ وَ سُبْحٰنَ اللّٰهِ وَ مَاۤ اَنَا مِنَ الْمُشْرِكِیْنَ﴿108﴾

    1. قُلْآپ کہ دیں
    2. هٰذِهٖیہ
    3. سَبِيْلِيْٓمیرا راستہ
    4. اَدْعُوْٓامیں بلاتا ہوں
    5. اِلَى اللّٰهِاللہ کی طرف
    6. عَلٰي بَصِيْرَةٍدانائی پر (سمجھ بوجھ کے مطابق)
    7. اَنَامیں
    8. وَمَنِاور جو۔ جس
    9. اتَّبَعَنِيْمیری پیروی کی
    10. وَسُبْحٰنَ اللّٰهِاور اللہ پاک ہے
    11. وَمَآ اَنَااور میں نہیں
    12. مِنَسے
    13. الْمُشْرِكِيْنَمشرک (جمع)
Translation · Tadabbur-e-Quran
کہہ دو ، یہ میری راہ ہے۔ میں اللہ کی طرف بلاتا ہوں، پوری بصیرت کے ساتھ، میں بھی اور وہ لوگ بھی جنہوں نے میری پیروی کی ہے اور اللہ پاک ہے اور میں مشرکوں میں سے نہیں ہوں
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
قُلْ هٰذِهٖ سَبِيْلِيْٓ اَدْعُوْٓا اِلَى اللّٰهِ 7 عَلٰي بَصِيْرَةٍ اَنَا وَمَنِ اتَّبَعَنِيْ ۭ وَسُبْحٰنَ اللّٰهِ وَمَآ اَنَا مِنَ الْمُشْرِكِيْنَ۔ شرک سے اعلان براءت : ان کی تمام بیماریوں کی جڑ یہ شرک ہی تھا اس وجہ سے جب اس کا ذکر آگیا تو پیغمبر کی زبان سے پوری وضاحت کے ساتھ اس سے براءت کا اعلان کرادیا گیا۔ فرمایا ان سے کہہ دو کہ میری راہ یہ ہے۔ میں اللہ کی طرف بلاتا ہوں، پوری بصیرت کے ساتھ، میں بھی اور وہ لوگ بھی جنہوں نے میری پیروی کی ہے یعنی جس طرح میں اللہ ہی کی طرف بلاتا ہوں اسی طرح میرے پیرو بھی اللہ ہی کی طرف بلاتے ہیں اور ہم سب اس بات میں حجت و بصیرت اور دلیل وبرہان کی پوری روشنی اپنے ساتھ رکھتے ہیں۔ مطلب یہ کہ اس معاملے میں ہم سے کوئی یہ توقع نہ رکھے کہ ہم کسی قسم کی نرمی برتنے کے لیے تیار ہوں گے۔ یا کوئی تذبذب گوارا کریں گے۔ اللہ شرک کی تمام آلائشوں سے پاک اور منزہ ہے۔ اور میں مشرکین میں سے نہیں ہوں۔ یعنی ان سے اپنی براءت کا اعلان کرتا ہوں۔