Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 12. Yusuf · Ayah 107

  1. اَفَاَمِنُوْۤا اَنْ تَاْتِیَهُمْ غَاشِیَةٌ مِّنْ عَذَابِ اللّٰهِ اَوْ تَاْتِیَهُمُ السَّاعَةُ بَغْتَةً وَّ هُمْ لَا یَشْعُرُوْنَ﴿107﴾

    1. اَفَاَمِنُوْٓاپس کیا وہ بےخوف ہوگئے
    2. اَنْ تَاْتِيَهُمْکہ ان پر آئے
    3. غَاشِيَةٌچھا جانیوالی ( آفت)
    4. مِّنْسے
    5. عَذَابِ اللّٰهِاللہ کا عذاب
    6. اَوْیا
    7. تَاْتِيَهُمُان پر آجائے
    8. السَّاعَةُگھڑی (قیامت)
    9. بَغْتَةًاچانک
    10. وَّهُمْاور وہ
    11. لَا يَشْعُرُوْنَانہیں خبر نہ ہو
Translation · Tadabbur-e-Quran
کیا یہ لوگ اس بات نچنت ہیں کہ ان پر عذاب الٰہی کی کوئی آفت یا قیامت ہی اچانک آدھمکے اور وہ اس سے بالکل بیخبر ہوں
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
اَفَاَمِنُوْٓا اَنْ تَاْتِيَهُمْ غَاشِيَةٌ مِّنْ عَذَابِ اللّٰهِ اَوْ تَاْتِيَهُمُ السَّاعَةُ بَغْتَةً وَّهُمْ لَا يَشْعُرُوْنَ۔ یہ سوال انذار و تنبیہ کے لیے ہے کہ کیا وہ اپنے شرکاء اور شفعاء پر اعتماد کر کے اس بات سے نچنت ہو بیٹھے ہیں کہ ان پر عذاب الٰہی کی کوئی ایسی آفت آئے جو ان سب کو اپنے لپیٹ میں لے لے یا قیامت ہی اچانک آدھمکے۔ اور ان کو اس کی کوئی خبر بھی نہ ہو ؟ مطلب یہ کہ اگر یہ چیز ہے تو بس ان کی شامت ہی آئی ہوئی ہے۔