Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 12. Yusuf · Ayah 41

  1. یٰصَاحِبَیِ السِّجْنِ اَمَّاۤ اَحَدُكُمَا فَیَسْقِیْ رَبَّهٗ خَمْرًا١ۚ وَ اَمَّا الْاٰخَرُ فَیُصْلَبُ فَتَاْكُلُ الطَّیْرُ مِنْ رَّاْسِهٖ١ؕ قُضِیَ الْاَمْرُ الَّذِیْ فِیْهِ تَسْتَفْتِیٰنِؕ﴿41﴾

    1. يٰصَاحِبَيِاے میرے ساتھیو !
    2. السِّجْنِقید خانہ
    3. اَمَّآجو
    4. اَحَدُكُمَاتم میں سے ایک
    5. فَيَسْقِيْسو وہ پلائے گا
    6. رَبَّهٗاپنا مالک
    7. خَمْرًاشراب
    8. وَاَمَّااور جو
    9. الْاٰخَرُدوسرا
    10. فَيُصْلَبُتو سولی دیا جائے گا
    11. فَتَاْكُلُپس کھائیں گے
    12. الطَّيْرُپرندے
    13. مِنْ رَّاْسِهٖاس کے سر سے
    14. قُضِيَفیصلہ ہوچکا
    15. الْاَمْرُکام۔ بات
    16. الَّذِيْوہ جو
    17. فِيْهِاس میں
    18. تَسْتَفْتِيٰنِتم پوچھتے تھے
Translation · Tadabbur-e-Quran
اے میرے زندان کے دونوں ساتھیو، تم میں سے ایک تو اپنے آقا کو شراب پلانے کی خدمت انجام دے گا۔ رہا دوسرا تو اس کو سولی دی جائے گی پھر پرندے اس کے سر کو نوچ نوچ کر کھائیں گے۔ اس امر کا فیصلہ ہوا جس کے بارے میں تم پوچھ رہے تھے
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
يٰصَاحِبَيِ السِّجْنِ اَمَّآ اَحَدُكُمَا فَيَسْقِيْ رَبَّهٗ خَمْرًا ۚ وَاَمَّا الْاٰخَرُ فَيُصْلَبُ فَتَاْكُلُ الطَّيْرُ مِنْ رَّاْسِهٖ ۭ قُضِيَ الْاَمْرُ الَّذِيْ فِيْهِ تَسْتَفْتِيٰنِ۔ خوابوں کی تعبیر : حضرات انبیاء علیہم السلا کے دل و دماغ پر سب سے زیادہ حاوی اور غالب چونکہ اللہ کے دین کی دعوت ہی ہوتی ہے اس وجہ سے جب کبھی اور جہاں کہیں بھی اس کا موقع ان کو ہاتھ آجاتا ہے وہ اس سے فائدہ اٹھا لیتے ہیں۔ حضرت یوسف نے جب دیکھا کہ ان کے زندان کے ساتھ حسن ظن اور اعتماد کے ساتھ ان کی طرف متوجہ ہوئے ہیں تو پہلے تو انہوں نے ان کو خدا کی توحید کی دعوت پہنچائی اس کے بعد انہیں ان کے خوابوں کی تعبیر بھی بتا دی۔ فرمایا کہ تم میں ایک، جس نے شراب نچوڑنے کا خواب دیکھا ہے، وہ تو قید سے رہائی پائے گا اور اپنے آقا کی ساقی گری کی خدمت انجام دے گا۔ رہا دوسرا، جس نے اپنے سر پر روٹیوں کے ٹوکرے سے چڑیوں کو نوچ نوچ کر کھاتے دیکھا، اس کو پھانسی ہوگی اور چڑیا اس کے سر کو نوچ نوچ کر کھائیں گی۔ فرمایا کہ یہ ہے تمہارے ان خوابوں کی تعبیر جن کے باب میں تم نے مجھ سے سوال کیا تھا۔ میں نے اپنا وعدہ پورا کردیا۔