تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 12. Yusuf · Ayah 79
قَالَ مَعَاذَ اللّٰهِ اَنْ نَّاْخُذَ اِلَّا مَنْ وَّجَدْنَا مَتَاعَنَا عِنْدَهٗۤ١ۙ اِنَّاۤ اِذًا لَّظٰلِمُوْنَ۠ع﴿79﴾
- قَالَاس نے کہا
- مَعَاذَ اللّٰهِاللہ کی پناہ
- اَنْکہ
- نَّاْخُذَہم پکڑیں
- اِلَّاسوا
- مَنْجس کو
- وَّجَدْنَاہم نے پایا
- مَتَاعَنَااپنا سامان
- عِنْدَهٗٓاس کے پاس
- اِنَّآ اِذًابیشک ہم جب
- لَّظٰلِمُوْنَالبتہ ظالموں سے
Translation · Tadabbur-e-Quran
اس نے کہا، اللہ پناہ میں رکھے اس بات سے کہ ہم اس کے سوا کسی کو پکڑیں جس کے پاس ہم نے اپنی چیز پائی ہے۔ اس صورت میں ہم نہایت ظالم ٹھہریں گے
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
قَالَ مَعَاذَ اللّٰهِ اَنْ نَّاْخُذَ اِلَّا مَنْ وَّجَدْنَا مَتَاعَنَا عِنْدَهٗٓ ۙ اِنَّآ اِذًا لَّظٰلِمُوْنَ۔
حضرت یوسف کا جواب : حضرت یوسف ؑ نے جواب دیا کہ اس بات سے اللہ کی پناہ کہ ہم اس کے سوا کسی کو پکڑیں جس کے پاس اپنی چیز پائی ہے۔ اگر ہم ایسا کریں تو ہم نہایت ظالم ٹھہریں گے۔ یہاں حضرت یوسف ؑ کی یہ احتیاط ملحوظ رہے کہ وہ یہ نہیں فرماتے کہ ہم اس کے سوا کسی کو پکڑیں جس نے ہماری چیز چرائی ہے، بلکہ محتاط الفاظ میں یوں فرماتے ہیں کہ اس کے سوا کسی کو پکڑیں جس کے پاس اپنی چیز پائی ہے۔