Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 12. Yusuf · Ayah 87

  1. یٰبَنِیَّ اذْهَبُوْا فَتَحَسَّسُوْا مِنْ یُّوْسُفَ وَ اَخِیْهِ وَ لَا تَایْئَسُوْا مِنْ رَّوْحِ اللّٰهِ١ؕ اِنَّهٗ لَا یَایْئَسُ مِنْ رَّوْحِ اللّٰهِ اِلَّا الْقَوْمُ الْكٰفِرُوْنَ﴿87﴾

    1. يٰبَنِيَّاے میرے بیٹو
    2. اذْهَبُوْاتم جاؤ
    3. فَتَحَسَّسُوْاپس کھوج نکالو
    4. مِنْسے (کا
    5. يُّوْسُفَیوسف
    6. وَاَخِيْهِاور اس کا بھائی
    7. وَلَا تَايْئَسُوْااور نہ مایوس ہو
    8. مِنْسے
    9. رَّوْحِ اللّٰهِاللہ کی رحمت
    10. اِنَّهٗبیشک وہ
    11. لَا يَايْئَسُمایوس نہیں ہوتے
    12. مِنْسے
    13. رَّوْحِ اللّٰهِاللہ کی رحمت
    14. اِلَّامگر
    15. الْقَوْمُلوگ
    16. الْكٰفِرُوْنَکافر (جمع)
Translation · Tadabbur-e-Quran
اے میرے بیٹو ! جاؤ یوسف اور اس کے بھائی کی ٹوہ لگاؤ اور اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہو۔ اللہ کی رحمت سے مایوس تو بس کافر ہی ہوتے ہیں
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
يٰبَنِيَّ اذْهَبُوْا فَتَحَسَّسُوْا مِنْ يُّوْسُفَ وَاَخِيْهِ وَلَا تَايْـــــَٔـسُوْا مِنْ رَّوْحِ اللّٰهِ ۭ اِنَّهٗ لَا يَايْـــــَٔـسُ مِنْ رَّوْحِ اللّٰهِ اِلَّا الْقَوْمُ الْكٰفِرُوْنَ جب بات یہاں تک پہنچ گئی کہ حضرت یعقوب نے بیٹوں کے سامنے اپنے دل کا یہ راز کھول دیا کہ وہ یوسف کے باب میں اپنے رب کی رحمت سے مایوس نہیں ہیں تو صاف لفظوں میں ان سے نہایت پیار کے انداز میں یہ بھی کہہ دیا کہ اے میرے بیٹو جاؤ یوسف اور اس کے بھائی کی ٹوہ لگاؤ اور خدا کی مشکل کشائی اور اس کی تائید و رحمت سے مایوس نہ ہو، اللہ کی تائید و رحمت سے صرف کافر ہی مایوس ہوتے ہیں۔ مطلب یہ کہ جی جان کی بازی لگا کر یہ کام کروگے تو رحمت الٰہی کا ایک ہی جھونکا تمام مشکلیں آسان کردے گا