Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 12. Yusuf · Ayah 88

  1. فَلَمَّا دَخَلُوْا عَلَیْهِ قَالُوْا یٰۤاَیُّهَا الْعَزِیْزُ مَسَّنَا وَ اَهْلَنَا الضُّرُّ وَ جِئْنَا بِبِضَاعَةٍ مُّزْجٰىةٍ فَاَوْفِ لَنَا الْكَیْلَ وَ تَصَدَّقْ عَلَیْنَا١ؕ اِنَّ اللّٰهَ یَجْزِی الْمُتَصَدِّقِیْنَ﴿88﴾

    1. فَلَمَّاپھر جب
    2. دَخَلُوْاوہ داخل ہوئے
    3. عَلَيْهِاس پر۔ سامنے
    4. قَالُوْاانہوں نے کہا
    5. يٰٓاَيُّهَااے
    6. الْعَزِيْزُعزیز
    7. مَسَّنَاہمیں پہنچی
    8. وَاَهْلَنَااور ہمارے گھر
    9. الضُّرُّسختی
    10. وَجِئْنَااور ہم آئے
    11. بِبِضَاعَةٍپونچی کے ساتھ (لے کر)
    12. مُّزْجٰىةٍنکمی (ناقص)
    13. فَاَوْفِپس پوری دیں
    14. لَنَاہمیں
    15. الْكَيْلَناپ (غلہ)
    16. وَتَصَدَّقْصدقہ کریں
    17. عَلَيْنَاہم پر (ہمیں)
    18. اِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ
    19. يَجْزِيجزا دیتا ہے
    20. الْمُتَصَدِّقِيْنَصدقہ کرنے والے
Translation · Tadabbur-e-Quran
تو جب وہ اس کے پاس پہنچے، انہوں نے اس سے کہا کہ اے عزیز ! ہم اور ہمارے اہل و عیال بڑی تکلیف میں مبتلا ہیں اور ہم تھوڑی سی پونجی لے کر حاضر ہوئے ہیں تو آپ ہمیں غلّہ بھی پورا دیجیے اور ہم کو صدقہ بھی عنایت فرمائیے۔ اللہ تعالیٰ صدقہ کرنے والوں کو بدلہ عنایت فرماتا ہے
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
فَلَمَّا دَخَلُوْا عَلَيْهِ قَالُوْا يٰٓاَيُّهَا الْعَزِيْزُ مَسَّنَا وَاَهْلَنَا الضُّرُّ وَجِئْنَا بِبِضَاعَةٍ مُّزْجٰىةٍ فَاَوْفِ لَنَا الْكَيْلَ وَتَصَدَّقْ عَلَيْنَا ۭ اِنَّ اللّٰهَ يَجْزِي الْمُتَصَدِّقِيْنَ۔ " ضر " اس تکلیف کو کہتے ہیں جو بھوک اور قحط وغیرہ کے سبب سے پنچتی ہے۔ " بضاعۃ مزجاۃ " ایسی پونجی جس کو کوئی قبول نہ کرے۔ حقیر، غیر مطلوب۔ اس لفظ کے استعمال سے ذہن اس طرف جاتا ہے کہ قیمت ادا کرنے کے لیے نقد کے بجائے کوئی ایسی جنس لے کر گئے تھے جس کی کوئی خاص مانگ نہیں تھی۔ حضرت یوسف کی خدمت میں دوبارہ حاضری : یہ اندازہ تو یہاں سے نہیں ہوتا کہ باپ کی اپیل کا ان پر کیا اثر پڑا لیکن غلّہ کی ضرورت نے انہیں پھر مصر جانے پر مجبور کیا۔ وہاں جب حضرت یوسف کے سامنے ان کی پیشی ہوئی تو انہوں نے بڑے رقت انگیز انداز میں اپنی خستہ حالی اور پریشانی کا ذکر کیا۔ حضرت یوسف کو ان کے سرکاری خطاب " عزیز " سے مخاطب کیا اور بولے کہ حجور ہم اور ہمارے اہل و عیال قحط کے سبب سے سخت تکلیف میں ہیں، ہم اب کے پونجی بھی نہایت حقیر ہی لے کر آئے ہیں لیکن ہماری درخواست یہ ہے کہ غلہ بھی ہمیں پورا پورا دیجیے اور مزید برآں ہمیں صدقہ بھی عنایت فرمائیے۔ اللہ تعالیٰ صدقہ دینے والوں کو جزا عطا فرمات ہے۔