تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 13. Ar-Ra'd · Ayah 20
الَّذِیْنَ یُوْفُوْنَ بِعَهْدِ اللّٰهِ وَ لَا یَنْقُضُوْنَ الْمِیْثَاقَۙ﴿20﴾
- الَّذِيْنَوہ جو کہ
- يُوْفُوْنَپورا کرتے ہیں
- بِعَهْدِ اللّٰهِاللہ کا عہد
- وَلَا يَنْقُضُوْنَاور وہ نہیں توڑتے
- الْمِيْثَاقَپختہ قول و اقرار
Translation · Tadabbur-e-Quran
جو اللہ سے کیے ہوئے عہد کو پورا کرتے ہیں اور اپنے پیمان کو توڑتے نہیں
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
الَّذِيْنَ يُوْفُوْنَ بِعَهْدِ اللّٰهِ وَلَا يَنْقُضُوْنَ الْمِيْثَاقَ۔
" میثاق " کا مفہوم : " میثاق " سے مراد یہاں میثاق فطرت ہے جو تمام اولاد آدم سے لیا گیا ہے اور جس کا سب نے اقرار کیا ہے۔ اس پر مفصل بحث سورة اعراف آیت 72 " و اذ اخذ ربک من بنی آدم من ظھورہم ذریتہم واشہدہم علی انفسہم الست بربکم قالوا بلی " کے تحت گزر چکی ہے۔ مطلب یہ ہے کہ جو لوگ اس عہد کو یاد رکھے ہوئے ہیں اور جنہوں نے اس پیمان کو توڑا نہیں ہے وہی لوگ اس قرآن سے یاد دہانی حاصل کریں گے۔ رہے وہ لوگ جو اپنی فطرت کو مسخ اور اس میثاق کو توڑ چکے ہیں ان سے کسی خیر کی امید نہ رکھو۔