Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 13. Ar-Ra'd · Ayah 34

  1. لَهُمْ عَذَابٌ فِی الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا وَ لَعَذَابُ الْاٰخِرَةِ اَشَقُّ١ۚ وَ مَا لَهُمْ مِّنَ اللّٰهِ مِنْ وَّاقٍ﴿34﴾

    1. لَهُمْان کے لیے
    2. عَذَابٌعذاب
    3. فِيمیں
    4. الْحَيٰوةِ الدُّنْيَادنیا کی زندگی
    5. وَاور
    6. لَعَذَابُ الْاٰخِرَةِالبتہ آخرت کا عذاب
    7. اَشَقُّنہایت تکلیف دہ
    8. وَمَااور نہیں
    9. لَهُمْان کے لیے
    10. مِّنَ اللّٰهِاللہ سے
    11. مِنْ وَّاقٍکوئی بچانے والا
Translation · Tadabbur-e-Quran
ان کے لیے دنیا کی زندگی میں بھی عذاب ہے اور آخرت کا عذاب تو اس سے کہیں بھاری ہوگا اور ان کو اللہ سے کوئی بچانے والا نہیں ہوگا
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
لَهُمْ عَذَابٌ فِي الْحَيٰوةِ الدُّنْيَا وَلَعَذَابُ الْاٰخِرَةِ اَشَقُّ ۚ وَمَا لَهُمْ مِّنَ اللّٰهِ مِنْ وَّاقٍ۔ ایسے لوگوں کے لیے دنیا میں بھی عذاب ہے اور دنیا کے عذاب سے کہیں بڑھ چرھ کر آخرت کا عذاب ہے اور یہ لوگ اپنے مزعومہ شرکاء و شفعاء پر جو اعتماد کیے بیٹھے ہیں کہ وہ ان کو خدا کی پکڑ سے بچا لیں گے تو ان میں سے کوئی ان کو بچانے والا نہ بن سکے گا۔ یہاں اس سنت الٰہی کو یاد رکھیے جس کا حوالہ ہم بار بار دے چکے ہیں کہ جس قوم پر رسول کے ذریعہ سے حجت تمام کردی جاتی ہے اگر وہ ایمان نہیں لاتی تو لازماً وہ ہلاک کردی جاتی ہے۔