تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 14. Ibrahim · Ayah 44
وَ اَنْذِرِ النَّاسَ یَوْمَ یَاْتِیْهِمُ الْعَذَابُ فَیَقُوْلُ الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا رَبَّنَاۤ اَخِّرْنَاۤ اِلٰۤى اَجَلٍ قَرِیْبٍ١ۙ نُّجِبْ دَعْوَتَكَ وَ نَتَّبِعِ الرُّسُلَ١ؕ اَوَ لَمْ تَكُوْنُوْۤا اَقْسَمْتُمْ مِّنْ قَبْلُ مَا لَكُمْ مِّنْ زَوَالٍۙ﴿44﴾
- وَاَنْذِرِاور ڈراؤ
- النَّاسَلوگ
- يَوْمَوہ دن
- يَاْتِيْهِمُان پر آئے گا
- الْعَذَابُعذاب
- فَيَقُوْلُتو کہیں گے
- الَّذِيْنَوہ لوگ جو
- ظَلَمُوْاانہوں نے ظلم کیا (ظالم)
- رَبَّنَآاے ہمارے رب
- اَخِّرْنَآہمیں مہلت دے
- اِلٰٓىطرف
- اَجَلٍایک دن
- قَرِيْبٍتھوڑی
- نُّجِبْہم قبول کرلیں
- دَعْوَتَكَتیری دعوت
- وَنَتَّبِعِاور ہم پیروی کریں
- الرُّسُلَرسول (جمع)
- اَوَیا۔ کیا
- لَمْ تَكُوْنُوْٓاتم نہ تھے
- اَقْسَمْتُمْتم قسمیں کھاتے
- مِّنْ قَبْلُاس سے قبل
- مَا لَكُمْتمہارے لیے نہیں
- مِّنْ زَوَالٍکوئی زوال
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور تم لوگوں کو اس دن سے خبردار کردو جس دن ان پر عاب آدھمکے گا تو یہ اپنی جانوں پر ظلم ڈھانے والے کہیں گے کہ اے ہمارے رب ہمیں تھوڑی سی مہلت اور دے دے، ہم تیری دعوت قبول کرلیں گے اور رسولوں کی پیروی کریں گے۔ کیا تم اس سے پہلے قسمیں نہیں کھاتے رہے تھے کہ تم ٹلنے والے نہیں ہو
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
وَاَنْذِرِ النَّاسَ يَوْمَ يَاْتِيْهِمُ الْعَذَابُ فَيَقُوْلُ الَّذِيْنَ ظَلَمُوْا رَبَّنَآ اَخِّرْنَآ اِلٰٓى اَجَلٍ قَرِيْبٍ ۙنُّجِبْ دَعْوَتَكَ وَنَتَّبِعِ الرُّسُلَ ۭ اَوَلَمْ تَكُوْنُوْٓا اَقْسَمْتُمْ مِّنْ قَبْلُ مَا لَكُمْ مِّنْ زَوَالٍ۔
یعنی آج یہ تمہاری بات نہیں سنتے تو نہ سنیں انہیں اس دن سے آگاہ کردو جس دن ان پر عذاب آدھمکے گا اور یہ اپنی جانوں پر ظلم ڈھانے والے لوگ اس وقت فریاد کریں گے کہ اے ہمارے رب ہمیں تھوڑی سی مہلت اور دے دے ہم تیری دعوت بھی قبول کرلیں گے اور تیرے رسولوں کی پیروی بھی کریں گے لیکن اس وقت توبہ اور اصلاح کا وقت گزر چکا ہوگا۔ ان کو جواب دے دیا جائے گا کہ کیوں اب کیا ہوا، کیا تم ہی وہ لوگ نہیں ہو جو قسمیں کھا کھا کر کہتے تھے کہ تم اپنی ضد سے ٹلنے والے نہیں ہو۔