Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 15. Al-Hijr · Ayah 2

  1. رُبَمَا یَوَدُّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لَوْ كَانُوْا مُسْلِمِیْنَ﴿2﴾

    1. رُبَمَابسا اوقات
    2. يَوَدُّآرزو کریں گے
    3. الَّذِيْنَ كَفَرُوْاوہ لوگ جو کافر ہوئے
    4. لَوْ كَانُوْاکاش وہ ہوتے
    5. مُسْلِمِيْنَمسلمان
Translation · Tadabbur-e-Quran
وہ وقت آئیں گے جب یہ لوگ، جنہوں کفر کیا ہے تمنا کریں گے کہ کاش ہم مسلم بنے ہوتے
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
رُبَمَا يَوَدُّ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا لَوْ كَانُوْا مُسْلِمِيْنَ۔ یعنی آج تو یہ لوگ غرور و رعونت کے ساتھ اس کتاب کا انکار کر رہے ہیں لیکن اگے ایسے وقت آئیں گے اور بار بار آئیں گے جب یہ تمنائیں کریں گے کہ کاش اس کتاب کو قبول کرکے مسلمان بنے ہوتے کہ ان ہولناک نتائج سے محفوظ رہتے۔ یہ مضمون سورة ابراہیم آیت 44 میں بھی گزر چکا ہے۔