Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 15. Al-Hijr · Ayah 3

  1. ذَرْهُمْ یَاْكُلُوْا وَ یَتَمَتَّعُوْا وَ یُلْهِهِمُ الْاَمَلُ فَسَوْفَ یَعْلَمُوْنَ﴿3﴾

    1. ذَرْهُمْانہیں چھوڑ دو
    2. يَاْكُلُوْاوہ کھائیں
    3. وَيَتَمَتَّعُوْااور فائدہ اٹھالیں
    4. وَيُلْهِهِمُاور غفلت میں رکھے انہیں
    5. الْاَمَلُامید
    6. فَسَوْفَپس عنقریب
    7. يَعْلَمُوْنَوہ جان لیں گے
Translation · Tadabbur-e-Quran
ان کو چھوڑو، کھا پی لیں، عیش کرلیں اور آرزوؤں میں مگن رہ لیں۔ عنقریب یہ جان لیں گے
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
ذَرْهُمْ يَاْكُلُوْا وَيَتَمَتَّعُوْا وَيُلْهِهِمُ الْاَمَلُ فَسَوْفَ يَعْلَمُوْنَ۔ یعنی اگر یہ اپنی سرمستیوں میں گم ہیں، تم کو اور تمہاری دعوت کو (خطاب پیغمبر ﷺ سے ہے) خاطر میں نہیں لا رہے ہیں تو ان کو ان کے حال پر چھوڑو، چند دن یہ کھا پی لیں، مزے کرلیں اور لذیذ آرزوؤں کے خواب دیکھ لیں، عنقریب وہ وقت آیا چاہتا ہے جب یہ اپنی سرمستی کا انجام خود اپنی آنکھوں سے دیکھ لیں گے۔