تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 15. Al-Hijr · Ayah 20
وَ جَعَلْنَا لَكُمْ فِیْهَا مَعَایِشَ وَ مَنْ لَّسْتُمْ لَهٗ بِرٰزِقِیْنَ﴿20﴾
- وَجَعَلْنَااور ہم نے بنائے
- لَكُمْتمہارے لیے
- فِيْهَااس میں
- مَعَايِشَسامانِ معیشت
- وَمَنْاور جو۔ جس
- لَّسْتُمْتم نہیں
- لَهٗاس کے لیے
- بِرٰزِقِيْنَرزق دینے والے
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور ہم نے اس میں تمارہی معیشت کے سامان بھی رکھے اور ان کی معیشت کے بھی جن کو تم روزی نہیں دیتے
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
نظام ربوبیت کی طرف اشارہ : وَجَعَلْنَا لَكُمْ فِيهَا مَعَايِشَ وَمَنْ لَسْتُمْ لَهُ بِرَازِقِينَ۔ اس میں زبان کے معروف قاعدے کے مطابق ایک جگہ حرفِ جر کو محذوف کردیا گیا ہے۔ ومن لستم۔ در اصل ولمن لستم ہے۔
آسمان و زمین کی نشانیوں کی طرف توجہ دلانے کے بعد یہ اللہ تعالیٰ نے اپنے نظام ربوبیت کی طرف اشارہ فرمایا ہے کہ اس زمین میں اس نے انسان کے لیے بھی ضرورت کی وہ ساری چیزیں پیدا کی ہیں جن کا وہ اپنی زندگی کے بقا اور اس کی رفاہیت کے لیے محتاج ہے اور ان چیزوں کے لیے بھی زندگی کا سامان کیا ہے جن کے رزق کی کوئی ذمہ داری انسان پر نہیں ہے اگرچہ وہ انسان کے کام آنے والی ہیں اور انسان مختلف پہلوؤں سے ان سے فائدے اٹھاتا ہے۔