تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 15. Al-Hijr · Ayah 72
لَعَمْرُكَ اِنَّهُمْ لَفِیْ سَكْرَتِهِمْ یَعْمَهُوْنَ﴿72﴾
- لَعَمْرُكَتمہاری جان کی قسم
- اِنَّهُمْبیشک وہ
- لَفِيْالبتہ میں
- سَكْرَتِهِمْاپنے نشہ
- يَعْمَهُوْنَمدہوش تھے
Translation · Tadabbur-e-Quran
تیری جان کی قسم یہ ہے لوگ اپنی سرمستی میں اندھے ہوئے ہیں
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
لَعَمْرُكَ إِنَّهُمْ لَفِي سَكْرَتِهِمْ يَعْمَهُونَ۔
اتمامِ حجت اور عذاب : جب معاملہ اس حد کو پہنچ گیا کہ حضرت لوط کا یہ آخری حربہ بھی ان بدمستوں پر کارگر نہ ہوا تو اللہ تعالیٰ ان کو نہایت پیار کے انداز میں تسلی دی کہ تمہاری جان کی قسم یہ لوگ اپنی بدمستی میں اندھے ہورہے ہیں۔ مطلب یہ کہ اب یہ راہ پر آنے والے لوگ نہیں ہیں تو تم ان کے پیچھے ہلکان نہ ہو۔ اب خدا کا عذاب ہی ان کا فیصلہ کرے گا۔