Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 15. Al-Hijr · Ayah 89

  1. وَ قُلْ اِنِّیْۤ اَنَا النَّذِیْرُ الْمُبِیْنُۚ﴿89﴾

    1. وَقُلْاور کہ دیں
    2. اِنِّىْٓبیشک میں
    3. اَنَامیں
    4. النَّذِيْرُ الْمُبِيْنُڈرانے والا علانیہ
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور کہہ دو کہ میں تو بس ایک کھلا ہوا ڈرانے والا ہوں
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
وَقُلْ إِنِّي أَنَا النَّذِيرُ الْمُبِينُل۔ یعنی تم ان مغروروں اور سرمستوں کو سنا دو کہ میں تو بس آنے والے عذاب اور خطرے سے ایک کھلا ہوا آگاہ کرنے والا ہوں سو میں نے اپنا فرض انجام دیا اور دے رہا ہوں۔ رہی یہ بات کہ تم نے میری بات سنی یا نہیں سنی تو اس کی ذمہ داری مجھ پر نہیں بلکہ خود تم پر ہے۔