Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 16. An-Nahl · Ayah 105

  1. اِنَّمَا یَفْتَرِی الْكَذِبَ الَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ بِاٰیٰتِ اللّٰهِ١ۚ وَ اُولٰٓئِكَ هُمُ الْكٰذِبُوْنَ﴿105﴾

    1. اِنَّمَااس کے سوا نہیں
    2. يَفْتَرِيبہتان باندھتا ہے
    3. الْكَذِبَجھوٹ
    4. الَّذِيْنَوہ لوگ
    5. لَا يُؤْمِنُوْنَجو ایمان نہیں لاتے
    6. بِاٰيٰتِ اللّٰهِاللہ کی آیتوں پر
    7. وَاُولٰٓئِكَاور یہی لوگ
    8. هُمُوہ
    9. الْكٰذِبُوْنَجھوٹے
Translation · Tadabbur-e-Quran
جھوٹ تو بس وہی لوگ گھڑ رہے ہیں جو اللہ کی آیات پر ایمان نہیں لا رہے ہیں اور یہی لوگ جھوٹے ہیں
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
اِنَّمَا يَفْتَرِي الْكَذِبَ الَّذِيْنَ لَا يُؤْمِنُوْنَ بِاٰيٰتِ اللّٰهِ ۚ وَاُولٰۗىِٕكَ هُمُ الْكٰذِبُوْنَ۔ پیغمبر کو مفتری سمجھنے والوں کی لغویت : اوپر آیت 101 میں یہ بات گزر چکی ہے کہ یہ لوگ پیغمبر ﷺ کو) ایک مفتری قرار دیتے ہیں۔ اسی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ مفتری ہمارا پیغمبر نہیں ہے بلکہ مفتری وہ لوگ ہیں جو اللہ کی آیات پر تو ایمان نہیں لاتے جو اللہ کی ہدایت معلوم کرنے کا واحد ذریعہ ہیں لیکن ایک دین انہوں نے تصنیف کر رکھا ہے اور اس کو اللہ کا دین بتاتے ہیں۔ فرمایا کہ یہ بالکل جھوٹا افتراء ہے اور اس کے تصنیف کرنے والے ہی اصل جھوٹے ہیں۔