تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 16. An-Nahl · Ayah 110
ثُمَّ اِنَّ رَبَّكَ لِلَّذِیْنَ هَاجَرُوْا مِنْۢ بَعْدِ مَا فُتِنُوْا ثُمَّ جٰهَدُوْا وَ صَبَرُوْۤا١ۙ اِنَّ رَبَّكَ مِنْۢ بَعْدِهَا لَغَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ۠ع﴿110﴾
- ثُمَّپھر
- اِنَّبیشک
- رَبَّكَتمہارا رب
- لِلَّذِيْنَان لوگوں کے لیے
- هَاجَرُوْاانہوں نے ہجرت کی
- مِنْۢ بَعْدِاس کے بعد
- مَاکہ
- فُتِنُوْاستائے گئے وہ
- ثُمَّپھر
- جٰهَدُوْاانہوں نے جہاد کیا
- وَصَبَرُوْٓااور انہوں نے صبر کیا
- اِنَّبیشک
- رَبَّكَتمہارا رب
- مِنْۢ بَعْدِهَااس کے بعد
- لَغَفُوْرٌالبتہ بخشنے والا
- رَّحِيْمٌنہایت مہربان
Translation · Tadabbur-e-Quran
پھر تیرا رب ان لوگوں کے لیے جنہوں نے آزمائشوں میں ڈالے جانے کے بعد ہجرت کی، پھر جہد کیا اور ثابت قدمی دکھائی تو ان باتوں کے بعد بیشک تیرا رب بڑا ہی بخشنے والا اور رحمت والا ہے
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
ہجرت حشبہ کے جانبازوں کے لیے بشارت : ثُمَّ اِنَّ رَبَّكَ لِلَّذِيْنَ هَاجَرُوْا مِنْۢ بَعْدِ مَا فُتِنُوْا ثُمَّ جٰهَدُوْا وَصَبَرُوْٓا ۙ اِنَّ رَبَّكَ مِنْۢ بَعْدِهَا لَغَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ۔ بزدلوں اور پست ہمتوں کا انجام بیان کرنے کے بعد اب یہ ان جانبازوں اور سرفروشوں کا ذکر ہے جنہوں نے اپنے دین کی خاطر کفار کے ہاتھوں ہر قسم کے مصایب جھیلے لیکن وہ اس سے دست بردار ہونے پر تیار نہ ہوئے۔ ہجرت سے یہاں اشارہ ہجرت حبشہ کی طرف ہے اور جہاد و صبر سے یہاں ان کی وہ جاں بازیاں مراد ہیں جو دین پر استقامت کے معاملے میں انہوں نے دکھائیں۔ فرمایا کہ جن لوگوں نے ان جاں گسل مصائب کا مقابل کرکے اپنے ایمان کی حفاظت کی ہے، خدا ان کی لغزشوں اور فروگزاشتوں سے درگزر فرمائے گا اور ان کی رحمت سے نوازے گا۔