Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 16. An-Nahl · Ayah 124

  1. اِنَّمَا جُعِلَ السَّبْتُ عَلَى الَّذِیْنَ اخْتَلَفُوْا فِیْهِ١ؕ وَ اِنَّ رَبَّكَ لَیَحْكُمُ بَیْنَهُمْ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ فِیْمَا كَانُوْا فِیْهِ یَخْتَلِفُوْنَ﴿124﴾

    1. اِنَّمَااس کے سوا نہیں
    2. جُعِلَمقرر کیا گیا
    3. السَّبْتُہفتہ کا دن
    4. عَلَيپر
    5. الَّذِيْنَوہ لوگ جو
    6. اخْتَلَفُوْاانہوں نے اختلاف کیا
    7. فِيْهِاس میں
    8. وَاِنَّاور بیشک
    9. رَبَّكَتمہارا رب
    10. لَيَحْكُمُالبتہ فیصلہ کریگا
    11. بَيْنَهُمْان کے درمیان
    12. يَوْمَ الْقِيٰمَةِروز قیامت
    13. فِيْمَااس میں جو
    14. كَانُوْاوہ تھے
    15. فِيْهِاس میں
    16. يَخْتَلِفُوْنَاختلاف کرتے
Translation · Tadabbur-e-Quran
سبت انہی لوگوں پر عاید کیا گیا تھا جنہوں نے اس کے باب میں اختلاف کیا اور بیشک تمہارا رب ان چیزوں کے باب میں، جن میں وہ اختلاف کرتے رہے ہیں، قیامت کے روز ان کے درمیان فیصلہ فرمائے گا
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
اِنَّمَا جُعِلَ السَّبْتُ عَلَي الَّذِيْنَ اخْتَلَفُوْا فِيْهِ ۭ وَاِنَّ رَبَّكَ لَيَحْكُمُ بَيْنَهُمْ يَوْمَ الْقِيٰمَةِ فِـيْمَا كَانُوْا فِيْهِ يَخْتَلِفُوْنَ یہ یہود کے ایک اعتراض کا جواب ہے یہود نبی اور مسلمانوں پر ایک اعتراض یہ بھی کرتے تھے کہ یہ لوگ سبت کا احترام نہیں کرتے قرآن نے اس کا یہ جواب دیا کہ سبت کا احترام ملت ابراہیم کا کوئی جزو نہیں ہے بلکہ سبت یہود کے لیے مشروع ہوا تھا اور انہوں نے بھی اس کے باب میں اختلاف پیدا کرکے اس کی حرمت برباد کردی۔ اب ان اختلافات کا فیصلہ قیامت کے روز ہگا۔ سبت کے آداب و احکام کے بارے میں ان کے ہاں جو اختلافات ہیں ان کی تفصیل بڑی طولانی ہے ہمارے لیے اس میں پڑنے کی یہاں گنجائش نہیں ہے۔