تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 16. An-Nahl · Ayah 128
اِنَّ اللّٰهَ مَعَ الَّذِیْنَ اتَّقَوْا وَّ الَّذِیْنَ هُمْ مُّحْسِنُوْنَ۠ع﴿128﴾
- اِنَّبیشک
- اللّٰهَاللہ
- مَعَساتھ
- الَّذِيْنَوہ لوگ جو
- اتَّقَوْاانہوں نے پرہیزگاری کی
- وَّالَّذِيْنَاور وہ لوگ جو
- هُمْوہ
- مُّحْسِنُوْنَنیکو کار (جمع)
Translation · Tadabbur-e-Quran
بیشک اللہ ان لوگوں کے ساتھ ہے جنہوں نے تقوی اختیار کیا اور جو خوب کار ہیں
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
نصرت کا وعدہ اور اسلام کے غلبہ کی بشارت : اِنَّ اللّٰهَ مَعَ الَّذِيْنَ اتَّقَوْا وَّالَّذِيْنَ هُمْ مُّحْسِنُوْنَ۔ یہ نصرت کا وعدہ بالآخر اسلام کے اور مسلمانوں کے غلبہ کی بشارت ہے۔ فرمایا کہ اللہ اہل تقوی اور ان لوگوں کے ساتھ ہے جو خوب کار ہیں۔ " محسنون " یعنی جو اپنے رب کی بندگی اور اس کی عبادت و اطاعت اس طرح کر رہے ہیں گویا اس کو اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں۔ فرمایا کہ انہی لوگوں کو اللہ کی معیت حاصل ہے۔ مطلب یہ ہے کہ جب اللہ کی معیت انہی کو حاصل ہے تو لازماً انجام کار کی کامیابی بھی انہی کا حصہ ہے۔
ان سطروں پر اس سورة کی تفسیر تمام ہوئی۔ واخر دعوانا ان الحمد للہ رب العالمین۔