Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 16. An-Nahl · Ayah 51

  1. وَ قَالَ اللّٰهُ لَا تَتَّخِذُوْۤا اِلٰهَیْنِ اثْنَیْنِ١ۚ اِنَّمَا هُوَ اِلٰهٌ وَّاحِدٌ١ۚ فَاِیَّایَ فَارْهَبُوْنِ﴿51﴾

    1. وَقَالَاور کہا
    2. اللّٰهُاللہ
    3. لَا تَتَّخِذُوْٓانہ تم بناؤ
    4. اِلٰهَيْنِدو معبود
    5. اثْنَيْنِدو
    6. اِنَّمَااس کے سوا نہیں
    7. هُوَوہ
    8. اِلٰهٌمعبود
    9. وَّاحِدٌیکتا
    10. فَاِيَّايَپس مجھ ہی سے
    11. فَارْهَبُوْنِتم مجھ سے ڈرو
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور اللہ نے فرمایا کہ دو معبود نہ بنانا، وہ ایک ہی معبود ہے تو مجھی سے ڈرو
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
وَقَالَ اللّٰهُ لَا تَتَّخِذُوْٓا اِلٰـهَيْنِ اثْـنَيْنِ ۚ اِنَّمَا هُوَ اِلٰهٌ وَّاحِدٌ ۚ فَاِيَّايَ فَارْهَبُوْنِ۔ توحید کے حق میں خدا کی شہادت : یہ توحید کے حق میں خود خدا کی شہادت کا حوالہ ہے جو اس کے انبیاء اور رسولوں، کتابوں اور صحیفوں کے ذریعے سے لوگوں کو پہنچی ہے فرمایا کہ اس نے لوگوں کو اپنے نبیوں اور رسولوں کے ذریعہ سے یہی تعلیم دی ہے کہ دو معبود نہ بنانا ہمیں ایک ہی معبود ہوں تو مجھی سے ڈرو۔