تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 16. An-Nahl · Ayah 50
یَخَافُوْنَ رَبَّهُمْ مِّنْ فَوْقِهِمْ وَ یَفْعَلُوْنَ مَا یُؤْمَرُوْنَ۠۩۩ع﴿50﴾
- يَخَافُوْنَوہ ڈرتے ہیں
- رَبَّهُمْاپنا رب
- مِّنْسے
- فَوْقِهِمْان کے اوپر
- وَيَفْعَلُوْنَاور وہ (وہی) کرتے ہیں
- مَاجو
- يُؤْمَرُوْنَانہیں حکم دیا جاتا ہے
Translation · Tadabbur-e-Quran
وہ اپنے اوپر اپنے رب سے ڈرتے ہیں اور وہی کرتے ہیں جس کا ان کو حکم ملتا ہے
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
يَخَافُوْنَ رَبَّهُمْ مِّنْ فَوْقِهِمْ وَيَفْعَلُوْنَ مَا يُؤْمَرُوْنَ۔ یعنی باایں ہمہ قرب و اتصال خدا کی بارگاہ عالی سے ان کا مقام بہت نیچے ہے۔ وہ اپنے اوپر خدا سے برابر ڈرتے رہتے ہیں۔ ناز اور تذلل کے فتنہ میں کبھی مبتلا نہیں ہوتے، جو کچھ حکم ملتا ہے فورًا اس کی تعمیل کرتے ہیں۔