Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 17. Al-Israa · Ayah 56

Tafseer
  1. قُلِ ادْعُوا الَّذِیْنَ زَعَمْتُمْ مِّنْ دُوْنِهٖ فَلَا یَمْلِكُوْنَ كَشْفَ الضُّرِّ عَنْكُمْ وَ لَا تَحْوِیْلًا﴿56﴾

    1. قُلِکہ دیں
    2. ادْعُواپکارو تم
    3. الَّذِيْنَوہ جن کو
    4. زَعَمْتُمْتم گمان کرتے ہو
    5. مِّنْ دُوْنِهٖاس کے سوا
    6. فَلَا يَمْلِكُوْنَپس وہ اختیار نہیں رکھتے
    7. كَشْفَدور کرنا
    8. الضُّرِّتکلیف
    9. عَنْكُمْتم سے
    10. وَاور
    11. لَانہ
    12. تَحْوِيْلًابدلنا
Translation · Tadabbur-e-Quran
کہہ دو کہ ان کو پکار دیکھو جن کو تم نے اس کے سوا معبود گمان کر رکھا ہے، نہ وہ تم سے کسی مصیبت کو دفع ہی کرسکیں گے، نہ اس کو ٹال ہی سکیں گے
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
قُلِ ادْعُوا الَّذِيْنَ زَعَمْتُمْ مِّنْ دُوْنِهٖ فَلَا يَمْلِكُوْنَ كَشْفَ الضُّرِّ عَنْكُمْ وَلَا تَحْوِيْلًا۔ کلام کا تعلق اوپر کے مضمون سے : اوپر کی تین آیتیں، جیسا کہ ہم عرض کرچکے ہیں، اثنائے کلام میں، بطور جملہ معترضہ، برسر موقع تنبیہ و ہدایت کے لیے آگئی تھیں، اب پھر کلام اپنے اصلی سلسلہ یعنی آیات 51۔ 52 سے جڑ گیا۔ اوپر ارشد ہوا تھا کہ کہ جس ساعت کے ظہور کے لیے تم جلدی مچاہئے ہوئے ہو کیا عجب کہ اس وقت قریب آپہنچا ہو۔ اب یہاں فرمایا کہ جن کو تم خدا کا شریک بنائے بیٹھے ہو اگر تمہارا گمان یہ ہے کہ وہ تمہاری مدد کریں گے تو ان کو بلا دیکھو، نہ وہ کسی مصیبت کو دور کرسکیں گے اور نہ یہی کرسکیں گے کہ کچھ دیر ہی کے لیے اس کا رخ کسی اور کی طرف موڑ دیں۔