تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 17. Al-Israa · Ayah 6
ثُمَّ رَدَدْنَا لَكُمُ الْكَرَّةَ عَلَیْهِمْ وَ اَمْدَدْنٰكُمْ بِاَمْوَالٍ وَّ بَنِیْنَ وَ جَعَلْنٰكُمْ اَكْثَرَ نَفِیْرًا﴿6﴾
- ثُمَّپھر
- رَدَدْنَاہم نے پھیر دی
- لَكُمُتمہارے لیے
- الْكَرَّةَباری
- عَلَيْهِمْان پر
- وَاَمْدَدْنٰكُمْاور ہم نے تمہیں مدد دی
- بِاَمْوَالٍمالوں سے
- وَّبَنِيْنَاور بیٹے
- وَجَعَلْنٰكُمْاور ہم نے تمہیں کردیا
- اَكْثَرَزیادہ
- نَفِيْرًاجتھا (لشکر)
Translation · Tadabbur-e-Quran
پھر ہم نے تمہاری باری ان پر لوٹائی اور تمہاری مال اور اولاد سے مدد کی اور تمہیں ایک کثیر التعداد جماعت بنا دیا
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
ثُمَّ رَدَدْنَا لَكُمُ الْكَرَّةَ عَلَيْهِمْ وَاَمْدَدْنٰكُمْ بِاَمْوَالٍ وَّبَنِيْنَ وَجَعَلْنٰكُمْ اَكْثَرَ نَفِيْرًا۔ ایک عرصہ کی غلامی اور بدحالی کے بعد بنی اسرائیل میں کچھ اصلاح حال کا جذبہ ابھرا تو اللہ تعالیٰ نے بھی ان کی طرف توجہ فرمائی، ان کے مال و اولاد میں برکت دی، اور تائید الٰہی ان کے لیے اس شکل میں ظاہر ہوئی کہ دارائے اول سائرس شاہ ایران نے 739 ق، م میں کلدانیوں کو شکست دے کر ان کے ملک پر قبضہ کرلیا اور یہود کو جلا وطنی سے نجات دے کر وطن جانے اور اسے دوبارہ آباد کرنے کی اجازت دے دی، جس کے بعد بنی اسرائیل کو از سر نو خاصا فروغ حاصل ہوا۔