Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 17. Al-Israa · Ayah 63

  1. قَالَ اذْهَبْ فَمَنْ تَبِعَكَ مِنْهُمْ فَاِنَّ جَهَنَّمَ جَزَآؤُكُمْ جَزَآءً مَّوْفُوْرًا﴿63﴾

    1. قَالَاس نے فرمایا
    2. اذْهَبْتو جا
    3. فَمَنْپس جس
    4. تَبِعَكَتیری پیروی کی
    5. مِنْهُمْان میں سے
    6. فَاِنَّتو بیشک
    7. جَهَنَّمَجہنم
    8. جَزَآؤُكُمْتمہاری سزا
    9. جَزَآءًسزا
    10. مَّوْفُوْرًابھرپور
Translation · Tadabbur-e-Quran
فرمایا، جا، جو ان میں سے تیرے پیرو بن جائیں گے تو جہنم تم سب کا پورا پورا بدلہ ہے
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
قَالَ اذْهَبْ فَمَنْ تَبِعَكَ مِنْهُمْ فَاِنَّ جَهَنَّمَ جَزَاۗؤُكُمْ جَزَاۗءً مَّوْفُوْرًا۔ یعنی ابلیس نے خدا سے قیامت تک کے لیے ذریت آدم کو ورغلانے کی جو مہلت مانگی تھی خدا نے اس کو وہ مہلت دے دی تھی کہ جا جو کچھ تجھے کرنا ہے کر، تیرا اور تیری پیروی کرنے والوں کا پورا پورا بدلہ چکا دینے کے لیے جہنم کافی ہے۔ یعنی تجھ کو یہ مہلت دینے سے کسی فرصت کے ضائع ہونے کا اندیشہ نہیں ہے کہ تمہاری سزا میں کوئی کسر رہ جائے گی اس لیے کہ جہنم ایسی چیز ہے کہ وہ ایک ہی ساتھ ساری کسر پوری کردے گی۔