Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 17. Al-Israa · Ayah 70

  1. وَ لَقَدْ كَرَّمْنَا بَنِیْۤ اٰدَمَ وَ حَمَلْنٰهُمْ فِی الْبَرِّ وَ الْبَحْرِ وَ رَزَقْنٰهُمْ مِّنَ الطَّیِّبٰتِ وَ فَضَّلْنٰهُمْ عَلٰى كَثِیْرٍ مِّمَّنْ خَلَقْنَا تَفْضِیْلًا۠ع﴿70﴾

    1. وَلَقَدْاور تحقیق
    2. كَرَّمْنَاہم نے عزت بخشی
    3. بَنِيْٓ اٰدَمَاولاد آدم
    4. وَحَمَلْنٰهُمْاور ہم نے انہیں سواری دی
    5. فِي الْبَرِّخشی میں
    6. وَالْبَحْرِاور دریا
    7. وَرَزَقْنٰهُمْاور ہم نے انہیں رزق دیا
    8. مِّنَسے
    9. الطَّيِّبٰتِپاکیزہ چیزیں
    10. وَفَضَّلْنٰهُمْاور ہم نے اہنیں فضیلت دی
    11. عَلٰيپر
    12. كَثِيْرٍبہت سی
    13. مِّمَّنْ خَلَقْنَااس سے جو ہم نے پیدا کیا (اپنی مخلوق)
    14. تَفْضِيْلًابڑائی دیکر
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور ہم نے بنی آدم کو عزت بخشی اور خشی اور تری دونوں میں ان کو سواری عطا کی۔ اور ان کو پاکیزہ چیزوں کا رزق دیا اور ان کو اپنی بہت سی مخلوقات پر نمایاں فضیلت
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
وَلَقَدْ كَرَّمْنَا بَنِيْٓ اٰدَمَ وَحَمَلْنٰهُمْ فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ وَرَزَقْنٰهُمْ مِّنَ الطَّيِّبٰتِ وَفَضَّلْنٰهُمْ عَلٰي كَثِيْرٍ مِّمَّنْ خَلَقْنَا تَفْضِيْلًا۔ انسان کو اس کی ذمہ داری کی یاد دہانی : اب یہ انسان کو اس کی ذمہ داری یاد دلائی ہے کہ ہم نے انسان کو جو عزت بخشی ہے، خشکی اور تری دونوں میں اس کے لیے سواری کا جو انتظام کیا ہے، اس کو جو پاکیزہ رزق عطا کیا ہے اور اس کو اپنی بہت سی مخلوقات پر جو فضیلت دی ہے تو اس کا فرض ہے کہ وہ ان نعمتوں کا حق پہچانے اور اپنے رب کی ان نعمتوں کو پا کر اس سے اکڑنے اور اس کی نعمتوں کی ناشکری کرنے کے بجائے اس کا شکر گزار اور فرماں بردار بندہ بنے۔ نعمت پا کر اکڑنا بالیس کی سنت ہے اور اس کا جو حشر ہوا وہ معلوم ہے۔ َفَضَّلْنٰهُمْ عَلٰي كَثِيْرٍ مِّمَّنْ خَلَقْنَا تَفْضِيْلًا، سے یہ بات بھی واضح ہوگئی کہ انسان کو دوسری مخلوقات پر جو فضیلت حاصل ہے وہ کلی نہیں ہے۔ خدا کی مخلوقات میں ایسی مخلوقات بھی ہیں جن پر انسان کی فضیلت نہیں ہے۔