Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 17. Al-Israa · Ayah 69

  1. اَمْ اَمِنْتُمْ اَنْ یُّعِیْدَكُمْ فِیْهِ تَارَةً اُخْرٰى فَیُرْسِلَ عَلَیْكُمْ قَاصِفًا مِّنَ الرِّیْحِ فَیُغْرِقَكُمْ بِمَا كَفَرْتُمْ١ۙ ثُمَّ لَا تَجِدُوْا لَكُمْ عَلَیْنَا بِهٖ تَبِیْعًا﴿69﴾

    1. اَمْیا
    2. اَمِنْتُمْتم بےفکر ہوگئے ہو
    3. اَنْکہ
    4. يُّعِيْدَكُمْوہ تمہیں لے جائے
    5. فِيْهِاس میں
    6. تَارَةً اُخْرٰىدوبارہ
    7. فَيُرْسِلَپھر بھیجدے وہ
    8. عَلَيْكُمْتم پر
    9. قَاصِفًاسخت جھونکا
    10. مِّنَسے۔ کا
    11. الرِّيْحِہوا
    12. فَيُغْرِقَكُمْپھر تمہیں غرق کردے
    13. بِمَابدلہ میں
    14. كَفَرْتُمْتم نے نا شکری کی
    15. ثُمَّپھر
    16. لَا تَجِدُوْاتم نہ پاؤ
    17. لَكُمْاپنے لیے
    18. عَلَيْنَاہم پر (ہمارا)
    19. بِهٖاس پر
    20. تَبِيْعًاپیچھا کرنے والا
Translation · Tadabbur-e-Quran
یا تم اس سے نچنت ہوگئے کہ تم کو دوبارہ اسی میں لوٹائے پھر وہ تم پر باد تند کا جھونکا بھیج دے پس وہ تمہاری ناشکری کی پاداش میں تم کو غرق کردے اور تم اس پر ہمارا کوئی پیچھا کرنے والا اپنے لیے نہ پاؤ
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
اَمْ اَمِنْتُمْ اَنْ يُّعِيْدَكُمْ فِيْهِ تَارَةً اُخْرٰى فَيُرْسِلَ عَلَيْكُمْ قَاصِفًا مِّنَ الرِّيْحِ فَيُغْرِقَكُمْ بِمَا كَفَرْتُمْ ۙ ثُمَّ لَا تَجِدُوْا لَكُمْ عَلَيْنَا بِهٖ تَبِيْعًا۔ قاصف کے معنی توڑدینے والی اور تبیع کے معنی ناصر اور مددگار کے ہیں۔ یعنی تم ایک مرتبہ خدا سے چھوٹ جانے کے بعد یہ کیوں سمجھ بیٹھے کہ خدا سے ہمیشہ کے لیے آزاد ہوگئے۔ آخر یہ بھی تو ممکن ہے کہ خدا تمہیں کفرانِ نعمت کی سزا دینے کے لیے پھر ایسے حالات پیدا کردے کہ تمہیں دوبارہ پھر اسی سمندر سے سابقہ پیش آئے اور وہ تم پر ایسی باد تند بھیجے جو سب کچھ توڑ پھوڑ کر تمہیں غرق کردے اور تمہارا کوئی حامی تمہاری حمایت میں ہمارا تعاقب کرنے والا نہ بن سکے ! آگے آیت 75 میں اسی مضمون کو یوں ادا فرمایا ہے " ثم لاتجد لک علینا نصیرا "