Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 17. Al-Israa · Ayah 94

  1. وَ مَا مَنَعَ النَّاسَ اَنْ یُّؤْمِنُوْۤا اِذْ جَآءَهُمُ الْهُدٰۤى اِلَّاۤ اَنْ قَالُوْۤا اَبَعَثَ اللّٰهُ بَشَرًا رَّسُوْلًا﴿94﴾

    1. وَمَااور نہیں
    2. مَنَعَروکا
    3. النَّاسَلوگ (جمع)
    4. اَنْ يُّؤْمِنُوْٓاکہ وہ ایمان لائیں
    5. اِذْجب
    6. جَآءَهُمُان کے پاس آگئی
    7. الْهُدٰٓىہدایت
    8. اِلَّآمگر
    9. اَنْیہ کہ
    10. قَالُوْٓاانہوں نے کہا
    11. اَبَعَثَکیا بھیجا
    12. اللّٰهُاللہ
    13. بَشَرًاایک بشر
    14. رَّسُوْلًارسول
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور ان لوگوں کو ایمان لانے سے، جب کہ ان کے پاس ہدایت آگئی، نہیں مانع ہوئی مگر یہ چیز کہ انہوں نے کہا کہ کیا اللہ نے ایک بشر ہی کو رسول بنا کر بھیجا
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
انسانوں کے لیے انسان کے نبی ہونے کی حکمت : وَمَا مَنَعَ النَّاسَ أَنْ يُؤْمِنُوا إِذْ جَاءَهُمُ الْهُدَى إِلا أَنْ قَالُوا أَبَعَثَ اللَّهُ بَشَرًا رَسُولا۔ " الہدی " یعنی اللہ کی واضح ہدایت اپنے تمام دلائل وبراہین کے ساتھ۔ مطلب یہ ہے کہ جہاں تک اللہ کی ہدایت کا تعلق ہے وہ تو نہایت واضح شکل میں، اپنے ناقابل تردید دلائل کے ساتھ، ان کے سامنے آچکی ہے۔ اب تو اگر یہ کسی چیز کو اپنے ایمان نہ لانے کے بہانے کے طور پر پیش کر رہے ہیں تو وہ صرف یہ چیز ہے کہ کیا ایک بشر کو اللہ نے رسول بنا کر بھیجا ہے ! یعنی جہاں تک دلائل کا تعلق ہے اس سے انکار کی کوئی گنجائش تو باقی نہیں رہی ہے۔ لیکن ان کا کبر و غرور اس بات سے مانع ہے کہ وہ ایک بشر کو اپنا رسول مان لیں۔