Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 17. Al-Israa · Ayah 99

  1. اَوَ لَمْ یَرَوْا اَنَّ اللّٰهَ الَّذِیْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ قَادِرٌ عَلٰۤى اَنْ یَّخْلُقَ مِثْلَهُمْ وَ جَعَلَ لَهُمْ اَجَلًا لَّا رَیْبَ فِیْهِ١ؕ فَاَبَى الظّٰلِمُوْنَ اِلَّا كُفُوْرًا﴿99﴾

    1. اَوَکیا
    2. لَمْ يَرَوْاانہوں نے نہیں دیکھا
    3. اَنَّکہ
    4. اللّٰهَاللہ
    5. الَّذِيْجس نے
    6. خَلَقَپیدا کیا
    7. السَّمٰوٰتِآسمان (جمع)
    8. وَالْاَرْضَاور زمین
    9. قَادِرٌقادر
    10. عَلٰٓيپر
    11. اَنْ يَّخْلُقَکہ وہ پیدا کرے
    12. مِثْلَهُمْان جیسے
    13. وَجَعَلَاس نے مقرر کیا
    14. لَهُمْان کے لیے
    15. اَجَلًاایک وقت
    16. لَّا رَيْبَنہیں شک
    17. فِيْهِاس میں
    18. فَاَبَىتو قبول نہ کیا
    19. الظّٰلِمُوْنَظالم (جمع)
    20. اِلَّا كُفُوْرًاناشکری کے سوا
Translation · Tadabbur-e-Quran
کیا انہوں نے نہیں سوچا کہ جس اللہ نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا وہ قادر ہے کہ ان کے مانند پھر پیدا کردے اور اس نے ان کے لیے ایک مدت مقرر کر رکھی ہے جس میں کوئی شک نہیں ہے لیکن یہ ظالم انکار ہی پر اڑے رہے
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
قیامت کے لیے وقت مقرر ہے : أَوَلَمْ يَرَوْا أَنَّ اللَّهَ الَّذِي خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالأرْضَ قَادِرٌ عَلَى أَنْ يَخْلُقَ مِثْلَهُمْ وَجَعَلَ لَهُمْ أَجَلا لا رَيْبَ فِيهِ فَأَبَى الظَّالِمُونَ إِلا كُفُورًا۔ یعنی ان کو آخر دوبارہ اٹھائے جانے میں اتنا استبعاد کیوں نظر آتا ہے ؟ کیا انہوں نے اس بات پر غور نہیں کیا کہ جو خدا آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے پر قادر ہے وہ ان کو دوبارہ پیدا کرنے سے کیو قاصر رہ جائے گا ؟ کیا ان کو دوبارہ پیدا کرنا آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے سے زیادہ مشکل کام ہے ؟ وَجَعَلَ لَهُمْ أَجَلا لا رَيْبَ فِيهِ۔ رہا یہ سوال کہ قیامت آنی ہے تو آ کیوں نہیں جاتی تو اس کے لیے جلدی نہ مچائیں خدا نے اس کے لیے ایک وقت مقرر کر رکھا ہے جس کے آنے میں کسی شک کی گنجائش نہیں ہے۔ جب وہ وقت آجائے گا وہ یوم موعود بھی آجائے گا۔ فَأَبَى الظَّالِمُونَ إِلا كُفُورًا، یعنی اتنے واضح دلائل کے باوجود یہ اپنی جانوں پر ظلم ڈھانے والے لوگ اس کے لیے تیار کرنے کے بجائے اس کے انکار ہی پر اڑے ہوئے ہیں۔