تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 18. Al-Kahf · Ayah 107
اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ كَانَتْ لَهُمْ جَنّٰتُ الْفِرْدَوْسِ نُزُلًاۙ﴿107﴾
- اِنَّبیشک
- الَّذِيْنَ اٰمَنُوْاجو لوگ ایمان لائے
- وَاور
- عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِانہوں نے نیک عمل کیے
- كَانَتْامین
- لَهُمْان کے لیے
- جَنّٰتُ الْفِرْدَوْسِفردوس کے باغات
- نُزُلًاضیافت
Translation · Tadabbur-e-Quran
بیشک جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک کام کیے ان کے لیے فردوس کے باغوں کی ضیافت ہے
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
تفسیر آیات 107 تا 108: إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ كَانَتْ لَهُمْ جَنَّاتُ الْفِرْدَوْسِ نُزُلا (107) خَالِدِينَ فِيهَا لا يَبْغُونَ عَنْهَا حِوَلا (108) ،
اہل ایمان کا صلہ : یہ ایمان و عمل صالح کی راہ اختیار کرنے کا صلہ بتایا ہے کہ ان کے لیے فردوس کی ضیافت تیار ہے۔ وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے اور اس میں ہمیشہ رہنے کے باوجود کبھی اس سے اکتائیں گے نہیں۔ اس میں ان کے مدارج بھی ہمیشہ بلند ہوتے رہیں گے اور ان کے لیے نعمتیں بھی برابر ان کی خواہش کے مطابق بدلتی رہیں گی۔ اس وجہ سے وہ اس کو چھوڑ کر کہیں اور جانے کے خواہشمند کبھی نہیں ہوں گے