Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 18. Al-Kahf · Ayah 110

  1. قُلْ اِنَّمَاۤ اَنَا بَشَرٌ مِّثْلُكُمْ یُوْحٰۤى اِلَیَّ اَنَّمَاۤ اِلٰهُكُمْ اِلٰهٌ وَّاحِدٌ١ۚ فَمَنْ كَانَ یَرْجُوْا لِقَآءَ رَبِّهٖ فَلْیَعْمَلْ عَمَلًا صَالِحًا وَّ لَا یُشْرِكْ بِعِبَادَةِ رَبِّهٖۤ اَحَدًا۠ع﴿110﴾

    1. قُلْفرما دیں
    2. اِنَّمَآ اَنَااس کے سوا نہیں میں
    3. بَشَرٌبشر
    4. مِّثْلُكُمْتم جیسا
    5. يُوْحٰٓىوحی کی جاتی ہے
    6. اِلَيَّمیری طرف
    7. اَنَّمَآفقط
    8. اِلٰهُكُمْتمہارا معبود
    9. اِلٰهٌمعبود
    10. وَّاحِدٌواحد
    11. فَمَنْسو جو
    12. كَانَہو
    13. يَرْجُوْاامید رکھتا ہے
    14. لِقَآءَملاقات
    15. رَبِّهٖاپنا رب
    16. فَلْيَعْمَلْتو اسے چاہیے کہ وہ عمل کرے
    17. عَمَلًاعمل
    18. صَالِحًااچھے
    19. وَّاور
    20. لَا يُشْرِكْوہ شریک نہ کرے
    21. بِعِبَادَةِعبادت میں
    22. رَبِّهٖٓاپنا رب
    23. اَحَدًاکسی کو
Translation · Tadabbur-e-Quran
کہہ دو کہ میں تو بس تمہاری ہی طرح ایک بشر ہوں۔ مجھ پر وحی آتی ہے کہ تمہارا معبود بس ایک ہی معبود ہے۔ پس جو اپنے رب کی ملاقات کا متوقع ہو اسے چاہیے کہ نیک عمل کرے اور اپنے رب کی عبادت میں کسی کو شریک نہ ٹھہرائے
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
قُلْ إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ يُوحَى إِلَيَّ أَنَّمَا إِلَهُكُمْ إِلَهٌ وَاحِدٌ فَمَنْ كَانَ يَرْجُو لِقَاءَ رَبِّهِ فَلْيَعْمَلْ عَمَلا صَالِحًا وَلا يُشْرِكْ بِعِبَادَةِ رَبِّهِ أَحَدًا۔ یعنی ان نشانیاں مانگنے والوں سے کہہ دو کہ میں تمہاری ہی طرح ایک بشرہوں۔ نشانیاں دکھانا خدا کا کام ہے۔ میں نے رسول ہونے کا اعلان کیا ہے تو جو وحی میرے پاس آتی ہے وہ میں تمہیں سناتا ہوں۔ خدائی کا دعوی نہیں کیا ہے کہ تمہاری طلب کے مطابق معجزہ دکھا دوں۔ میرے پاس جو وحی آتی ہے وہ یہ ہے کہ تمہارا معبود ایک ہی معبود ہے تو جو اپنے رب کی ملاقات کا متوقع ہے وہ بلا شرکت غیرے اس کی بندگی کرے۔ یہ آخری سطریں ہیں جو اس سورة کی تفسیر میں حوالہ قرطاس ہوئیں۔ اللہ تعالیٰ لغزشوں سے درگزر فرمائے اور صحیح باتوں کے لیے دلوں میں جگہ پیدا کرے۔ واخر دعوانا ان الحمد للہ رب العالمین۔