Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 18. Al-Kahf · Ayah 15

  1. هٰۤؤُلَآءِ قَوْمُنَا اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِهٖۤ اٰلِهَةً١ؕ لَوْ لَا یَاْتُوْنَ عَلَیْهِمْ بِسُلْطٰنٍۭ بَیِّنٍ١ؕ فَمَنْ اَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرٰى عَلَى اللّٰهِ كَذِبًاؕ﴿15﴾

    1. هٰٓؤُلَآءِیہ ہے
    2. قَوْمُنَاہماری قوم
    3. اتَّخَذُوْاانہوں نے بنا لیے
    4. مِنْ دُوْنِهٖٓاس کے سوا
    5. اٰلِهَةًاور معبود
    6. لَوْکیوں
    7. لَا يَاْتُوْنَوہ نہیں لاتے
    8. عَلَيْهِمْان پر
    9. بِسُلْطٰنٍکوئی دلیل
    10. بَيِّنٍواضح
    11. فَمَنْپس کون
    12. اَظْلَمُبڑا ظالم
    13. مِمَّنِاس سے جو
    14. افْتَرٰىافترا کرے
    15. عَلَيپر
    16. اللّٰهِاللہ
    17. كَذِبًاجھوٹ
Translation · Tadabbur-e-Quran
یہ ہماری قوم کے لوگوں نے اس کے سوا کچھ دوسرے معبود بنا رکھے ہیں۔ یہ ان کے حق میں واضح دلیل کیوں نہیں پیش کرتے ! تو ان سے بڑا ظالم کون ہوگا جو خدا پر جھوٹ باندھیں
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
قوم کو چیلنج : هَؤُلاءِ قَوْمُنَا اتَّخَذُوا مِنْ دُونِهِ آلِهَةً لَوْلا يَأْتُونَ عَلَيْهِمْ بِسُلْطَانٍ بَيِّنٍ فَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَى عَلَى اللَّهِ كَذِبًا۔ " قوم " سے مراد یہاں " رقیم " کے لوگ ہیں۔ یہ ان حق پرست نوجوانوں کا اپنی پوری قوم کے لیے ایک چیلنج ہے اور عربیت کا ذوق رکھنے والے جانتے ہیں کہ یہاں ھؤلاء کا لفظ جس انداز سے استعمال ہوا ہے اس سے ایک قسم کی حقارت کا بھی اظہار ہورہا ہے۔ پھر غائب کے صیغوں میں بھی حقارت مضمر ہے۔ مطلب یہ ہے کہ ان لوگوں نے ڈنکے کی چوٹ اعلان کردیا کہ یہ ہماری قوم کے بدھوؤں نے اللہ کے سوا جو اور معبود بنا رکھے ہیں تو یہ اپنے ان معبودوں کے حق میں کوئی واضح دلیل کیوں نہیں لاتے۔ آخر اس سے بڑا ظالم کون ہوسکتا ہے جو خدا کے اوپر بہتان تراشے ! !