Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 18. Al-Kahf · Ayah 35

  1. وَ دَخَلَ جَنَّتَهٗ وَ هُوَ ظَالِمٌ لِّنَفْسِهٖ١ۚ قَالَ مَاۤ اَظُنُّ اَنْ تَبِیْدَ هٰذِهٖۤ اَبَدًاۙ﴿35﴾

    1. وَدَخَلَاور وہ داخل ہوا
    2. جَنَّتَهٗاپنا باغ
    3. وَهُوَاور وہ
    4. ظَالِمٌظلم کر رہا تھا
    5. لِّنَفْسِهٖاپنی جان پر
    6. قَالَوہ بولا
    7. مَآ اَظُنُّمیں گمان نہیں کرتا
    8. اَنْکہ
    9. تَبِيْدَبرباد ہوگا
    10. هٰذِهٖٓیہ
    11. اَبَدًاکبھی
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور وہ اپنے ابغ میں اس حال میں داخل ہوا کہ وہ اپنی جان پر آفت ڈھا رہا تھا۔ اس نے کہا کہ میں یہ گمان نہیں کرتا کہ یہ کبھی برباد ہوجائے گا
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
تفسیر آیات 35 تا 36: وَدَخَلَ جَنَّتَهُ وَهُوَ ظَالِمٌ لِنَفْسِهِ قَالَ مَا أَظُنُّ أَنْ تَبِيدَ هَذِهِ أَبَدًا (35) وَمَا أَظُنُّ السَّاعَةَ قَائِمَةً وَلَئِنْ رُدِدْتُ إِلَى رَبِّي لأجِدَنَّ خَيْرًا مِنْهَا مُنْقَلَبًا (36)۔ ظالم لنفسہ، کا مفہوم : ظالم لنفسہ یعنی وہ اپنی دولت و ثروت پر غرور کرتا اور اکڑتا ہوا اپنے باغ میں داخل ہوا اور بولا کہ میں کبھی یہ گمان نہیں کرسکتا کہ میرا یہ باغ تباہ ہوجائے گا۔ قیامت و آخرت اول تو ہے نہیں لیکن اگر ہوئی، جیسا کہ یہ ملا ڈراتا ہے تو میں بہرحال وہاں اس سے بھی زیادہ بہتر زندگی پاؤں گا۔