Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 18. Al-Kahf · Ayah 52

  1. وَ یَوْمَ یَقُوْلُ نَادُوْا شُرَكَآءِیَ الَّذِیْنَ زَعَمْتُمْ فَدَعَوْهُمْ فَلَمْ یَسْتَجِیْبُوْا لَهُمْ وَ جَعَلْنَا بَیْنَهُمْ مَّوْبِقًا﴿52﴾

    1. وَيَوْمَاور جس دن
    2. يَقُوْلُوہ فرمائے گا
    3. نَادُوْابلاؤ
    4. شُرَكَآءِيَمیرے شریک (جمع)
    5. الَّذِيْنَاور وہ جنہیں
    6. زَعَمْتُمْتم نے گمان کیا
    7. فَدَعَوْهُمْپس وہ انہیں پکاریں گے
    8. فَلَمْ يَسْتَجِيْبُوْاتو وہ جواب نہ دیں گے
    9. لَهُمْانہیں
    10. وَجَعَلْنَااور ہم بنادیں گے
    11. بَيْنَهُمْان کے درمیان
    12. مَّوْبِقًاہلاکت کی جگہ
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور یاد کرو جس دن وہ فرمائے گا کہ بلاؤ تو میرے شریکوں کو جن کو تم نے میرا شریک گمان کیا تو وہ ان کو بلائیں گے لیکن وہ ان کو کوئی جواب نہ دیں گے اور ہم ان کے درمیان ایک مہلکہ حائل کردیں گے
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
وَيَوْمَ يَقُولُ نَادُوا شُرَكَائِيَ الَّذِينَ زَعَمْتُمْ فَدَعَوْهُمْ فَلَمْ يَسْتَجِيبُوا لَهُمْ وَجَعَلْنَا بَيْنَهُمْ مَوْبِقًا۔ موبق کے معنی ہلاکت کا کھڈ، تباہی کا گڑھا۔ نفسی نفسی کا دن : یہ اس دن کی محرومی کو یاد دلایا ہے جس دن وہ ان مشرکین سے فرمائے گا کہ جن کو تم میرا شریک مانتے رہے ہو اب ان کو اپنی مدد کے لیے پکارو چناچہ وہ ان کو پکاریں گے لیکن وہ کوئی جواب نہ دیں گے اس لیے کہ ان کو خود اپنی پڑی ہوگی، وہ دوسروں کے قضیے کیا بنیڑیں گے۔ فرمایا کہ ان کے درمیان ایک تباہی کا کھڈ حائل ہوگا، نہ یہ ان کے پاس جاسکیں گے اور نہ وہ ان کے پاس پہنچ سکیں گے۔