Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 18. Al-Kahf · Ayah 59

  1. وَ تِلْكَ الْقُرٰۤى اَهْلَكْنٰهُمْ لَمَّا ظَلَمُوْا وَ جَعَلْنَا لِمَهْلِكِهِمْ مَّوْعِدًا۠ع﴿59﴾

    1. وَتِلْكَیہ (ان)
    2. الْقُرٰٓىبستیاں
    3. اَهْلَكْنٰهُمْہم نے انہیں ہلاک کردیا
    4. لَمَّاجب
    5. ظَلَمُوْاانہوں نے ظلم کیا
    6. وَجَعَلْنَااور ہم نے مقرر کیا
    7. لِمَهْلِكِهِمْان کی تباہی کے لیے
    8. مَّوْعِدًاایک مقررہ وقت
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور یہ بستیاں ہیں جن کو ہم نے ہلاک کردیا جب کہ ان کے لوگوں نے اپنی جانوں پر ظلم ڈھائے اور ہم نے ان کی ہلاکت کے لیے ایک وقت مقرر کیا
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
وَتِلْكَ الْقُرَى أَهْلَكْنَاهُمْ لَمَّا ظَلَمُوا وَجَعَلْنَا لِمَهْلِكِهِمْ مَوْعِدًا۔ تاریخ کی شہادت : یہ اوپر والی بات پر تاریخی شہادت کی طرف اشارہ فرما دیا کہ یہ سامنے ان قوموں کی بستیاں ہیں جن کو ہم نے ان کے ظلم کی پاداش میں ہلاک کردیا۔ یہ ان کی بستیوں پر سے اپنے سفروں میں گزرتے ہیں ان کے انجام سے عبرت حاصل کریں۔ ہم نے ان کی ہلاکت کے لیے بھی ایک وقت مقرر کیا تھا چناچہ جب وہ آگیا تو وہ تباہ کردی گئیں۔